شوهر و بیوی کے حقوق

لڑکی کے جہیز کا حکم

فتوی نمبر :
7750
| تاریخ :
1999-12-01
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

لڑکی کے جہیز کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ لڑکی کے جہیزاور دیگر اشیاء کا کیا حکم ہے؟ اوربچے کی پرورش کا کیا حکم ہے؟۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں لڑکی کے والدین نے اُسے جو کچھ زیورات وغیرہ جہیز میں دیئے ہیں وہ تمام زیورات اور جہیز کا باقی سامان لڑکی کی ملک ہے وہ اپنی ملک میں تصرف کرنے کی مختار ہے اورا س سامان میں سے جو کچھ باقی اور موجود ہو اگر وہ واپس لے جانا چاہے تو لے جاسکتی ہے، اور جو زیورات وغیرہ سسرال کی طرف اُسے پہنائے گئے ہیں تو ان میں رواج یا دینے والے کے قول کا اعتبار ہوگا؟ کیونکہ عام طور پر سسرال والے محض استعمال کیلئے بہو کو یہ زیور پہناتے ہیں، اُسے ان زیورات کا مالک نہیں بناتے اور بوقتِ ضرورت واپس لے لیتے ہیں، لہٰذا سسرال والوں نے اپنی بہو کو اگر ان زیورات کا مالک نہ بنایا ہو تو واپس لے سکتے ہیں۔
البتہ داماد کو اپنے سسرال کی طرف سے جو چیز، یا جانبین میں سے کسی دوسرے کو جو تحفہ وغیرہ دیا گیا ہے تو ان حضرات کو یہ چیز مستعار یعنی صرف استعمال کیلئے نہیں دی جاتی، بلکہ اس چیز پر انہیں مالک و قابض بنایا جاتا ہے، لہٰذا جانبین میں سے جس کسی کو جو چیز بطورِ ہدیہ اور تحفہ کے دی گئی ہے وہ اس کا مالک ہے اب اس سے واپسی کا مطالبہ کرنا درست نہیں۔
اس کے بعد واضح ہو کہ آپ کی طرف سے پندرہ دن کی مہلت پر ایک طلاق واقع ہونے کا جو پرچہ بہو کے نام ارسال کیا گیا ہے، اگر خاوند نے خود اپنی زبان سے ایک طلاق کا کہا ہے یا اس کی اجازت سے یہ پرچہ بھیجا گیا ہے تب تو وقتِ مذکورہ کے بعد ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی، جس میں عدت کے اندر اندر خاوند رجوع کرسکتا ہے اور اگر بغیر رجوع کئے عدت گزرگئی تو عدت کے بعد باہمی رضا مندی سے بغیر حلالہ کے نئے مُہر پر نکاح بھی ہوسکتا ہے۔
لیکن یاد رہے کہ مذکورہ بچے کی پیدائش سے اب تک اس کے باپ کو اپنے بیٹے کا مُنہ تک نہ دکھانا انتہائی نامناسب حرکت اور ظلم ہے، اس لئے انہیں چاہئے کہ آئندہ کیلئے اپنے اس رویہ سے باز آئیں اور اب تک جو گناہ ہوا ہے اس پر توبہ واستغفار بھی کریں، تاہم مذکورہ بچہ کی سات سال کی عمر تک پرورش کا حق اس کی ماں کو ہی حاصل ہے، بشرطیکہ وہ اس مدت کے دوران بچہ کے کسی غیر محرم کے ساتھ شادی نہ کرے اور اس عرصہ میں والد جب چاہے اپنے بیٹے کو دیکھ سکتا ہے، سسرال کا مانع ہونا شرعاً جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی رد المحتار: المختار للفتوی، أن یحکم بکون الجھاز ملکا لا عاریۃ لانہ الظاھر الغالب إلا فی بلدۃ جرت العادۃ بدفع الکل عاریۃ فالقول الأب، واما إذا جرت فی البعض یکون الجھاز ترکۃ یتعلق بہا حق الورثۃ وھو الصحیح۔ اھـ (ج۳، ص۱۵۷)
وفیہ أیضًا: وحکمہا ثبوت الملک للموھوب لہ غیر لازم وفیہ: لو دفع إلٰی رجل ثوبا وقال ألبس نفسک ففعل یکون ہبۃ۔ اھـ (ج۵، ص۶۸۸، ۶۸۹)
وفی الدر المختار: والخاضئۃ أمًّا أو غیرھا أحق بہ أی بالغلام حتی یستغنی عن النساء وقدر بسبع، وبہ یفتی لانہ الغالب۔ الخ (ج۳، ص۵۶۶) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 7750کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات