اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جناب مفتی صاحب میرا سوال حق مہر کے متعلق ہے،
اگر ۵ تولہ سونے کا زیور حق مہر میں دینا ہو تو نکاح نامے پر زیور کا وزن لکھا جائے گا،
مطلب: ۵ تولہ سونا یہ ۵ تولہ سونے کے زیوراتغ یا اسکی مالیت کی رقم،؟
برائے مہربانی اصلاح فرمائیں شکریہ۔
حق مہر میں عام طور سونے کی ادائیگی ہی مقصود ہوتی ہے، اس لیے اگر حق مہر کے طورپر پانچ تولہ سونا دینا مقصود ہو، تو نکاح نامہ اس کا وزن ہی لکھا جائیگا اس کی قیمت نہیں لکھی جائیگی،تاہم اگر حق مہر کے طورپر سونے ادائیگی مقصود نہ ہو بلکہ نکاح کرتے وقت اس کی رائج قیمت کی ادائیگی مطلوب ہو، تو نکاح کرتے وقت جو قیمت متعین کرکے نکاح میں طے ہوجائے بعد میں اسی رقم کی ادائیگی لازم ہوگی، اور قیمت کی اتارچھڑاوں کی وجہ سے اس مقدار میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔واللہ اعلم