شوهر و بیوی کے حقوق

ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
73541
| تاریخ :
2024-05-30
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی لکھی پڑھی اچھی جاب والی خاتون کی شادی جھوٹ کی بنیاد پر ایک نکمے شخص سے ہوجائے، اور اس شخص کی تعلیم اور ملازمت کے متعلق جھوٹ بولا گیا ہو شادی کے بعد پتہ چلے کہ نہ ہی وہ تعلیم یافتہ ہے اور نہ ہی کوئی جاب، پھر بھی بیوی شادی کو ایکسپٹ کرلے لیکن اس کے باوجود نہ تو شوہر ازدواجی حقوق ادا کرے اور نہ ہی خرچ اخراجات کی ذمہ داری اٹھائے بلکہ گھر بیٹھے بیٹھے کھاتا پیتا رہے، بیوی ڈیوٹی بھی کرے دن بھر اور پھر گھر آکر کھانا پکانا گھر کو سنبھالنے کی ذمہ داری بھی پوری کرے، اس کے باوجود بھی کہ مردانگی کمزوری کی وجہ سے بیوی کا حق تو ادا کرے لیکن اور عورتوں میں دلچسپی رکھے، یہاں تک کہ جوان بیٹی کے سامنے نوکرانی کا ہاتھ پکڑے، جس کی وجہ سے بیوی کی طبیعت بہت خراب ہوگئی ہے، اور اب وہ اپنے شوہر سے علیحدگی چاہتی ہے، تو ایسے میں ایسی عورت کے لئے شریعت میں کیا حکم ہے وہ اس جدائی اختیار کرنے پر گناہ گار ہوگی؟ جبکہ شوہر بیوی کی کسی قسم کا حقوق نان و نفقہ یا ازدوجی حقوق پورا نہیں کرتا، جو بھی حکم شرعی ہو تحریر فرمائیں، تاکہ بیوی عند اللہ گناہ گار نہ ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اورحقیقت پر مبنی ہو اور اس میں کسی قسم کی دروغ گوئی اور جھوٹ کا سہارا نہ لیا گیا ہو تو سائلہ کے شوہر کا مذکور رویہ، بیوی سے دور رہنا نامحرم عورتوں میں دلچسپی رکھنا، نان نفقہ میں کوتاہی برتنا اور حسن سلوک سے پیش نہ آنا شرعاً و اخلاقاً درست طرز عمل نہیں جس سے احتراز لازم ہے، البتہ سائلہ کو چاہیئے کہ وہ علیحدگی و طلاق کا انتہائی فیصلہ لینے کے بجائے اپنے شوہر کو اچھے انداز اور نرمی سے سمجھائے اور جہاں تک ہوسکے اپنا گھر بسانے کی کوشش کرے اور اس حوالے سے اپنے خاندان کے بزرگوں اور بڑوں کی معاونت بھی حاصل کی جاسکتی ہے، لیکن ان ساری کوششوں کے باوجود بھی اگر شوہر اپنے رویہ میں تبدیلی لانے اور نان و نفقہ کی ذمہ داری اٹھانے پر راضی نہیں ہوتا تو ایسی صورت میں سائلہ اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرکے علیحدگی اختیار کرنے پر گناہ گار نہیں ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت: (قوله: للشقاق) أي لوجود الشقاق وهو الاختلاف والتخاصم. وفي القهستاني عن شرح الطحاوي: السنة إذا وقع بين الزوجين اختلاف أن يجتمع أهلهما ليصلحوا بينهما، فإن لم يصطلحا جاز الطلاق والخلع الخ(باب الخلع،ج3،ص441،ط:سعید)۔
وفی الھندیۃ: إذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به فإذا فعلا ذلك وقعت تطليقة بائنة ولزمها المال كذا في الهداية (کتاب الطلاق،ج1،ص488،ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73541کی تصدیق کریں
1     1587
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات