شوهر و بیوی کے حقوق

کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

فتوی نمبر :
69419
| تاریخ :
2023-11-26
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ شوہر بیوی سے کہتا ہو کہ میری ہر بات بلا رائے اور عذر بیان کیے ماننا تم پر واجب ہے، مثلا دس منٹ پہلے کہا کہ بچوں کو لے کر فلاں جگہ چلی جاؤ ،بیوی نے کہا میرے لیے بچوں کے ساتھ جانا ممکن نہیں، کوئی اور حل/مشورہ کر لیتے ہیں، تو ناراض ہونا اور نافرمان کہنا، شوہر کہتا ہے میں کہوں تو اٹھ جاؤ میں کہوں تو بیٹھ جاؤ، بیوی کا کوئی عذر نافرمانی ہے، اور پھر ایسی باتوں پر نازیبا الفاظ سے ڈانٹنا یا بنا بات کئے بات چیت بند کر دینا جس سے بیوی کا ذہن متاثر ہوتا ہے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہوتی ہے۔نیز ایسے معاملات میں بیوی کی کیا ذمہ داری ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعتِ مطہرہ نے میاں بیوی میں سے ہر ایک کے لئے دوسرے پر حسنِ معاشرت کے اعتبار سےبہت سے حقوق عائد کئے ہیں،اور جس طرح بیوی ان حقوق کی ادائیگی کی پابند ہے ایسا ہی شوہر پر بھی اپنی بیوی کے ساتھ حسنِ معاشرت اختیار کرنا لازم ہے،لہٰذا سائلہ کے شوہر کو بیوی کے آرام و راحت، مزاج و طبیعت کی رعایت رکھے بغیر اسے ہر حکم کا پابند بنانا اور سائلہ کی طرف سے عذر و معذرت کی صورت میں ناراض ہوکر بات چیت بند کر دینا،قطعاً مناسب نہیں، بلکہ اپنی ازدواجی زندگی متاثر کرنے کا سبب اور ذریعہ ہے، اس لئے سائلہ کے شوہر کو چاہیئے کہ مذکور طرزِ عمل سے باز آ کر حسنِ سلوک اور خوش اسلوبی کیساتھ زندگی بسر کرنے کی کوشش کرے، جبکہ سائلہ کو بھی چاہیئے کہ شوہر کے مقام کی رعایت رکھتے ہوئے جائز اور قابلِ عمل امور میں شوہر کی اطاعت کو اپنا فریضہ سمجھے، چنانچہ اگر ایک دوسرے کے حقوق کی رعایت رکھی جائے تو امید ہیکہ شکوے شکایت اور تلخیاں ختم ہوجائیں گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تفسير الطبري: القول في تأويل قوله: ﴿وعاشروهن بالمعروف﴾. يعنى جل ثناؤه بقوله: ﴿وعاشروهن بالمعروف﴾ وخالقوا أيها الرجال نساءكم، وصاحبوهن بالمعروف. يعنى: بما أمرتكم به من المصاحبة، وذلك إمساكهن بأداء حقوقهن التي فرض الله جل ثناؤه لهن عليكم إليهن، أو تسريح منكم لهن بإحسان۔ اھ (6/537)
وفی مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا وخياركم خياركم لنسائهم» .رواه الترمذي وقال: هذا حديث حسن صحيح۔(2/973)
وفی المعجم الأوسط للطبراني: عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إذا صلت المرأة خمسها، وصامت شهرها، وحصنت فرجها، وأطاعت بعلها، دخلت من أي أبواب الجنة شاءت»(5/34)
وفی السنن الكبرى النسائي: عن عائشة قالت: سألت النبي صلى الله عليه وسلم أي الناس أعظم حقا على المرأة؟ قال: «زوجها» قلت: فأي الناس أعظم حقا على الرجل؟ قال: «أمه»(8/254)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69419کی تصدیق کریں
0     2288
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات