لے پالک کے احکام

لاعلمی میں لے پالک کی ولدیت غیر والد کی طرف ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
91302
| تاریخ :
2026-01-23
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / لے پالک کے احکام

لاعلمی میں لے پالک کی ولدیت غیر والد کی طرف ہونے کا حکم

اسلام علیکم
جناب عالی
میری ولدیت کے خانے میں میرے سوتیلے والد کا نام لکھ دیا گیا ہے ۔ جس کا مجھے ابھی پتہ چلا ہے میری عمر تقریبا 35 سال ہے اس حوالے سے ہمارے دین کے اندر کیا احکامات ہیں اور کیا یہ درست ہے یا ایسے ہی چلنے دیا جائے یا تبدیل کرایا جانا ضروری ہے اس حوالے سے میری رہنمائی کریں آپ کا بہت شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اپنی نسب کو حقیقی والد کے علاوہ کسی دوسرے کی طرف منسوب کرنا شریعتِ مطہرہ میں حرام ہے۔ چنانچہ اگر سائل نے اپنے حقیقی باپ کے بارے میں واقعی طور پر علم نہ ہو نے کی وجہ سے کاغذات میں ولدیت کے خانے میں حقیقی والد کے بجائے سوتیلے واالد کا نام درج کروایا ہو ، تو وہ اگرچہ حدیث میں وارد وعید کا مستحق نہیں ہوگا۔ لیکن اب ، جب سائل کو یہ حقیقت معلوم ہوچکی ہے تو اسے بعد جلد از جلد اس کی تصحیح کی کوشش کرنی چاہیے ، اور تمام کاغذات میں درست ولدیت لکھنی، اور بتانی چاہیے،تاکہ اس گناہ سے بچاجاسکے البتہ سرپرست کے خانے میں سوتیلے والد کا نام لکھناجائزہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی معجم الطبرانی وقال ابن بطال: ليس معنى الحديث أن من اشتهر بالنسبة إلى غير أبيه أن يدخل في الوعيد كالمقداد بن الأسود، وإنَّما المراد به من تحول عن نسبته لأبيه إلى غير أبيه عالماً عامداً مختاراً، وكانوا في الجاهلية لا يستنكرون أن يتبنى الرجل ولد غيره ويصير الولد يُنسب إلى الذي تبناه حتى نزل قوله تعالى: {ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ} وقوله سبحانه وتعالى: {‌وَمَا ‌جَعَلَ ‌أَدْعِيَاءَكُمْ ‌أَبْنَاءَكُمْ} فنسب كل واحد إلى أبيه الحقيقي، وترك الانتساب إلى من تبناه، لكن بقي بعضهم مشهوراً بمن تبناه، فيذكر به لقصد التعريف لا لقصد النسب الحقيقي، كالمقداد بن الأسود وليس الأسود أباه وإنما كان تبناه واسم أبيه الحقيقي عمرو بن ثعلبة بن مالك بن ربيعة، وكان أبوه حليف كندة فقيل له الكندي، ثم حالف هو الأسود بن عبد يغوث الزهري فتبنى المقداد فقيل له ابن الأسود. اھ(ج:2 ص : 999 باب التعلیق علی الحدیث)
وفي مرقاة المفاتيح :وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا ترغبوا عن آبائكم، فمن رغب عن أبيه فقد كفر» . متفق عليه.وذكر حديث عائشة: ( «ما من أحد أغير من الله» ) : وتحت قوله‌والادعاء ‌إلى ‌غير ‌الأب ‌مع ‌العلم ‌به ‌حرام، ‌فمن ‌اعتقد إباحته كفر لمخالفة الإجماع، ومن لم يعتقد إباحته فمعنى (كفر) : وجهان، أحدهما: أنه أشبه فعله فعل الكفار، والثاني: أنه كافر نعمة الإسلام. قال الطيبي: ومعنى قوله: فالجنة عليه حرام على الأول ظاهر، وعلى الثاني تغليظ (متفق عليه)الخ(ج: ص: 2170 باب اللعان ،ناشر: دار الفکر بیروت)
وفي صحيح البخاري :عن أبي ذر رضي الله عنه:أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: (‌ليس ‌من ‌رجل ‌ادعى ‌لغير أبيه - وهو يعلمه - إلا كفر، ومن ادعى قوما ليس له فيهم نسب، فليتبوأ معقده من النار).(ج؛3 باب نسبۃ الیمن الی اسماعیل ص :1292 ناشر دار ابن کثیر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91302کی تصدیق کریں
0     93
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایدھی سے لاوارث بچہ گودلے کر اس کی پرورش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بھتیجے کی ولدیت میں اپنانام لکھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ پرورش کرنے والی عورت کےلئے محرم ہوگایا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • کسی کا بچہ لے کر پالنا شادی کرانا اور جائیداد میں حصہ دلوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • زنا سے پیدا شدہ بچے کی لے پالک اولاد کے طور پر پروش کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک اولاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کی وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • لے پالک بیٹے کو واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو ساری جائیداد دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹی کے نکاح میں حقیقی والد کا نام نہ لینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک لڑکی کے نکاح میں کس کی ولدیت لکھوائی جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • والدین کا علم نہ ہونے کی صورت میں بچہ کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • متبنی بچے کے والد کے خانہ میں کس کا نام لکھنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے ولدیت میں مربی کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ربیبہ کو اپنا نام دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کو محرم بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹا-بیٹی کے احکام

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے احکام کے متعلق

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لاعلمی میں لے پالک کی ولدیت غیر والد کی طرف ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • رسمی شادی کی صورت میں پیدا ہونے والی بچی کی ولدیت غیر سے لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات