السلام علیکم اللہ
آپ پر خوب رحمتیں نازل فرمائے ,سوال یہ ہے کہ ہماری بستی میں دعوت و تبلیغ کا کام نظام الدین کی طرز پر چلتا ہے تمام اہلِ محلہ اس پر متفق ہیں ، مگر امامِ مسجد شوریٰ کی طرز پر کام کرنا چا ہتے ہیں جس بنا پر محلے میں اختلاف و انتشار کی شکل بن رہی ہیں، ایسے امام کے لئے آپ کا جواب کیا ہے؟
نظام الدین مرکز کے طرز پر دعوت کا کام کیا جائے یا شوری کے طرز پر ، بہر صورت دعوت وتبلیغ کا کام ہی ہو گا، اس لئے اس پر اختلاف کرنے اور آپس میں لڑنے اور فتنہ برپا کرنے کے بجائے کام پر توجہ دی جائے اور اس معاملہ کو اکابرین اور بزرگوں کے سپرد کیا جائے تو انشاء اللہ اس میں خیر ہو گی۔
كما في القرآن الكريم : {وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا } [آل عمران: 103]
وقال اللہ تعالی ايضاً: {كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ } [آل عمران: 110]
و في أحكام القرآن للجصاص: قال الله تعالى ولتكن منكم أمة يدعون إلى الخير ويأمرون بالمعروف وينهون عن المنكر قال أبو بكر قد حوت هذه الآية معنيين أحدهما وجوب الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر اھ (2/ 315)
کیا درست قرآن دینا تبلیغ میں داخل ہےیا تبلیغ کے لئے اس راستے میں نکل کر دعوت دینا لازم ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0آیت ’’اِنْفِرُوْا خِفَافاً وَّ ثِقَالاً ‘‘کو مروّ جہ تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب کے لۓ پڑھنا
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 1تبلیغی جماعت والے اگر جہاد کی بات نہ کرے تو کیا اس جماعت میں تبلیغ کا کام کیا جاسکتا ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0