ایک گیم ہے جس میں کم از کم 1000 یا اس سے زیادہ پیسے اس گیم کے اکاؤنٹ میں رکھنے ہوتے ہیں روزانہ تین دفعہ اس گیم پر کلک کرنا ہوتا ہے جس کے پیسے ملتے ہیں، یہاں سے جو پیسے ملتے ہیں وہ سود ہوگا یا نہیں؟ گیم کا نام Diery ہے،۔
سائل نے مذکور گیم کے ذریعے پیسے کمانے کا مکمل طریقہ کار تو نقل نہیں کیا، تاہم اگر فقط اکاؤنٹ میں رقم رکھوانے اور روزانہ گیم پر کلک کرنے کے عوض مخصوص رقم دی جاتی ہو توشرعاً ایسا کرنا جائز نہیں جس سے اجتناب لازم ہے۔
کما فی السنن الکبری للبیھقی: عن فضالۃ بن عبید صاحب النبی ﷺ انہ قال کل قرض جر منفعۃ فھو وجہ من وجوہ الربا (5/573)۔
وفی الدرالمختار: (تمليك نفع) مقصود من العين (بعوض) حتى لو استأجر ثيابا أو أواني ليتجمل بها أو دابة ليجنبها بين يديه أو دارا لا ليسكنها أو عبدا أو دراهم أو غير ذلك لا ليستعمله بل ليظن الناس أنه له فالإجارة فاسدة في الكل، ولا أجر له لأنها منفعة غير مقصودة من العين بزازية وسيجيءالخ (6/4)۔
و فی ردالمحتار: تحت (قوله مقصود من العين) أي في الشرع ونظر العقلاء، بخلاف ما سيذكره فإنه وإن كان مقصودا للمستأجر لكنه لا نفع فيه وليس من المقاصد الشرعية، الخ (6/4)۔