جمعہ

سال بھر جمعہ کی نماز ٹھیک دو بجے ادا کرنا

فتوی نمبر :
59083
| تاریخ :
2010-03-04
عبادات / نماز / جمعہ

سال بھر جمعہ کی نماز ٹھیک دو بجے ادا کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد ہے جس میں جمعہ مبارک کی نماز سال بھر میں ٹھیک دو بجے ادا کی جاتی ہے۔ آیا نماز دو بجے ادا کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ کیونکہ کمیٹی کی طرف سے ایک بندے نے یہ اعتراض کیا ہے کہ جمعہ مبارک کی نماز عام دنوں کی ظہر کی نماز سے پہلے پڑھنا چاہیے ، اس مسئلہ کو واضح کیجیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صحتِ نمازِ جمعہ کی شرائط میں سے ایک یہ بھی ہے کہ نمازِ جمعہ وقتِ ظہر کے اندر ادا کی جائے، یعنی پورا وقتِ ظہر وقتِ جمعہ ہے۔ اب اگر کسی مسجد والے پورے سال ادائیگئی نمازِ جمعہ کے لیے جمیع وقتِ ظہر کے کسی بھی حصہ کو منتخب و مقرر کر لیں۔ خواہ وہ عام دنوں میں مقررہ نمازِ ظہر کے وقت سے پہلے کا ہو یا بعد کا ، اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں، اس لیے شخصِ مذکور کو بلاوجہ معترض ہونے سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: (ومنها وقت الظهر) حتى لو خرج وقت الظهر في خلال الصلاة تفسد الجمعة اھ(1/ 146)۔
وفی الفقه الإسلامي وأدلته: فتصح فيه فقط، ولا تصح بعده، ولا تقضى جمعة، فلو ضاق الوقت،(إلی قوله) ولأن الجمعة والظهر فرضا وقت واحد، فلم يختلف وقتهما، كصلاة الحضر وصلاة السفر. (2/ 1292)۔
وفی البدئع: وأما وقت الخطبة فوقت الجمعة وهو وقت الظهر اھ (۱/۲۷۲)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59083کی تصدیق کریں
0     1063
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات