نجاسات اور پاکی

ٹینکی سے پرندوں کے پانی پینے کی صورت میں پاکی وناپاکی کا حکم

فتوی نمبر :
59433
| تاریخ :
2002-04-15
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ٹینکی سے پرندوں کے پانی پینے کی صورت میں پاکی وناپاکی کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک ٹینکی جس کی چھت نہیں ہے وہ مسجد کے وضو خانے پر بنائی گئی ہے، بسا اوقات پرندے (جن میں بعض حرام پرندے مثلاً کوّا، چیل وغیرہ ہیں) آکر اس ٹینکی سے پانی پیتے ہیں، البتہ ان کی بیٹ و نجاست وغیرہ کے آثار بالکل نہیں پائے گئے ہیں، اب بعض لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ صورتِ مسئولہ میں پانی ناپاک ہو چکا ہے، تو کیا مذکورہ ٹینکی کا پانی واقعۃً ناپاک ہے یا نہیں؟ اقوالِ فقہاء کی روشنی میں حکمِ شرعی بیان فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ان پرندوں کی چونچ پاک ہے، لہٰذا ان کے پانی میں جونچ مارنے سے استحساناً پانی ناپاک نہیں ہوتا، البتہ پرندوں کی بیٹ پانی میں گرنے سے پانی کے ناپاک ہونے کا اندیشہ ہے، اس لۓ مذکور ٹینکی پر چھت ڈال دینی چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی حاشية ابن عابدين: تحت (قوله طاهر للضرورة) وأما سباع الطير فالقياس نجاسة سؤرها كسباع البهائم بجامع حرمة لحمها والاستحسان طهارته؛ لأنها تشرب بمنقارها وهو عظم طاهر، بخلاف سباع البهائم؛ لأنها تشرب بلسانها المبتل بلعابها النجس، لكن لما كانت تأكل الميتة غالبا أشبهت المخلاة فكره سؤرها اھ(1/ 224)۔
وفی الفتاوى الهندية: وسؤر سباع الطير مكروه وعن أبي يوسف رحمه الله أنها إذا كانت محبوسة يعلم صاحبها أنه لا قذر على منقارها لا يكره واستحسن المشايخ هذه الرواية كذا في الهداية. وكذا سؤر ما لا يؤكل لحمه من الطير طاهر مكروه استحسانا. هكذا في شرح المبسوط. (1/ 24)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59433کی تصدیق کریں
0     1204
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات