جمعہ

قریہ"لنڈی" میں قیامِ جمعہ کا حکم

فتوی نمبر :
61434
| تاریخ :
2006-01-25
عبادات / نماز / جمعہ

قریہ"لنڈی" میں قیامِ جمعہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ" سبی" شہر سے دور ، آٹھ کلو میٹر کے فاصلہ پر قریہ" لنڈی" واقع ہے اس کے جوار میں دو اور قریے ہیں، جن کی مجموعی آبادی تین ہزار تک ہے اور تینوں قریوں کا نام ایک ہے، ان کا ’’آپس میں فاصلہ بہت کم ہے‘‘ دو کے درمیان قبرستان کا فاصلہ ہے اور تیسرے کا فاصلہ ایک سیلابی نالہ ہے، ان میں عام استعمال کی تقریباً بیس دکانیں ہیں، جن میں ضروریاتِ زندگی کے تمام سہولتیں مہیا ہیں۔
اور اس کے علاوہ سات مساجد ہیں، سب سے بڑی مسجد میں بالغ مرد نہیں سما سکتے ہیں، اس کے علاوہ قریہ میں تین پرائمری بوائز سکول ، ایک مڈل اور ایک گرلز پرائمری سکول بھی موجود ہے اور دینی تعلیم کے لیے تین چھوٹے مکتب بھی ہیں، اسی طرح قریہ میں واٹر سپلائی، بجلی، ٹیلی فون اور ایک ہسپتال بھی موجود ہیں ،کیا یہ لوگ جمعہ پڑھ کر ظہر اپنی ذمہ سے ساقط کر سکتے ہیں؟ اور کیا اس کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا کافی ہوگا؟ وضاحت فرما دیں۔
نوٹ: یہ فاصلہ بقول مستفتی کے تقریبا سائٹ سے شیرشاہ تک کا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اصل یہ ہے کہ گاؤں میں جمعہ صحیح نہیں اور شہر و قصبات میں صحیح ہے ، قصبہ کی تعریف ہمارے عرف میں یہ ہے کہ آبادی چار ہزار کے قریب یا اس سے زیادہ ہو اور ایسا بازار موجود ہو جس میں دکانیں چالیس ، پچاس متصل ہوں ، اور بازار روزانہ لگتا ہو ، اور بازار میں ضروریات روزمرّہ کی ملتی ہوں ، مثلاً جوتہ کی دوکان، کپڑے کی، عطّارکی، بزّاز کی بھی، غلہ کی بھی، اور دودھ کی بھی اور وہاں ڈاکٹر یا حکیم بھی ہو ، معمار ومستری بھی ہوں، وغیرہ وغیرہ اور وہاں ڈاک خانہ بھی ہو اور پولیس کا تھانہ یا چوکی بھی ہو اور اس میں مختلف محلے مختلف نا موں سے موسوم ہوں ، پس جس بستی میں یہ شرائط موجود ہونگی وہاں جمعہ صحیح ہوگا ورنہ صحیح نہ ہوگا۔ (ماخوذ از امداد الأحکام: ۱/۷۵۶)
اب اگر مذکور گاؤں واقعۃً بھی ایک ہی نام سے موسوم اور اس کے الگ الگ محلّے ہوں تو قریہ کبیرہ ہونے کی وجہ سے مذکور گاؤں میں جمعہ جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: عن أبي حنيفة أنه بلدة كبيرة فيها سكك و أسواق و لها رساتيق و فيها وال يقدر على إنصاف المظلوم من الظالم بحشمته و علمه أو علم غيره يرجع الناس إليه فيما يقع من الحوادث و هذا هو الأصح اهـ(2/ 137)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61434کی تصدیق کریں
0     974
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات