آمدنی و مصارف

مفت پیٹرول لینے کیلئے گاڑی اپنے نام کروانا

فتوی نمبر :
62919
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

مفت پیٹرول لینے کیلئے گاڑی اپنے نام کروانا

السلام و علیکم!
میرے شوہر ایک فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں ، وہ ڈپٹی مینیجر کے عہدے پر فائز ہیں ، فیکٹری والوں کی طرف سے اس عہدے کے حامل افراد کو ذاتی گاڑی ہونے کی صورت میں مفت پٹرول کی سہولت دی جاتی ہے ، میرے شوہر کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں ہے، وہ اپنے بھائی کی گاڑی اپنے نام کروا کر مفت پیٹرول کی سہولت حاصل کر رہے ہیں ،( واضح رہے کہ گاڑی ابھی بھی شوہر کی ملکیت نہیں ہے، اور ان کے بھائی نے اپنی رضامندی سے صرف کاغذی کارروائی کے طور پر گاڑی میرے شوہر کے نام کی ہے ،تاکہ سہولت سے فائدہ اٹھا یا جا سکے ) اور اس صورت میں حاصل ہونے والی رقم سے میرے شوہر ہی مستفید ہو رہے ہیں ،کیا ایسی آمدن شرعی طور پر جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کمپنی مالکان کو اگر مذکور صورتِ حال پر کوئی اعتراض نہ ہو تو سائلہ کے شوہر کے لئے اس سہولت سے فائدہ حاصل کرنا شرعاً جائز ہے ، اور ایسی صورت میں پیٹرول کی مد میں ملنے والی رقم بھی اس کے لئے حلال ہوگی، بصورتِ دیگر کمپنی انتظامیہ سے صراحۃً اجازت لینا شرعاً ضروری ہے، ورنہ اس رقم سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في قول الله تعالى: ﴿يايها الذين امنوا لا تأكلوا اموالكم بينكم بالباطل إلا أن تكون تجارة عن تراض منكم﴾ (النساء : ٢٩) -
وفي مشكاة المصابيح : وعن أبى حرة الرقاشي عن عمه قال : قال رسول الله صلى الله الله عليه وسلم : ’’ألا لا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطیب نفس منه اھ (۱ / ۱۶۵)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62919کی تصدیق کریں
0     516
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات