السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میں ایک فری لانس فلائر ڈیزائنر ہوں، اور آن لائن فلائر ڈیزائننگ کرتا ہوں، زیادہ تر کلائنٹ مجھے شراب کی بوتل ڈیزائن میں ایڈ کرنے کا کہتے ہیں، تو یہ بتادیں کہ اس کی ارننگ حرام ہے یا حلال ؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حرام ہے، اور کچھ کہتے ہیں کہ آپ کلائنٹ کے کہنے پر ایڈ کر رہے ہو تو یہ جائز ہے۔
مسئولہ صورت میں شراب کی بوتل ڈیزائن میں شامل کرنے سے سائل کا مقصد اگر براہ راست یا کسی اور چیز کے ضمن میں شراب کی تشہیر ہو، تو یہ عمل "تعاون علی الاثم " پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں، اور اس عمل سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حلال طیب نہ ہو گی، لہذا سائل کے لیے شراب کی بوتلیں ڈیزائن کر کے شراب کی تشہیر میں شامل ہونے سے اجتناب لازم ہے۔
كما في أحكام القرآن للجصاص ت قمحاوي (3/ 296)
وقوله تعالى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى
و في الدر المختار: (لا تصح الإجارة لعسب التيس) وهو نزوه على الإناث (و) لا (لأجل المعاصي مثل الغناء والنوح والملاهي) اھ (6/ 55) واللہ اعلم بالصواب