آمدنی و مصارف

شوہر کے اکاؤنٹ میں تنخواہ ڈالنےکے بعد استعمال کی اجازت لینا

فتوی نمبر :
66867
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

شوہر کے اکاؤنٹ میں تنخواہ ڈالنےکے بعد استعمال کی اجازت لینا

السلام علیکم !
میں کالج میں لیکچرار ہوں ،میری تنخواہ جیسے ہی ہر مہینے میرے اکاؤنٹ میں آتی ہے میں اپنے شوہر کے اکاؤنٹ میں بھیج دیتی ہوں،میں آپ سسے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا میں اب اپنے شوہر کے پیسے ان سے بغیر پوچھے لے سکتی ہوں ؟ میں نے ان سے ایک بار اجازت لی تھی کہ میں اگر بغیر بتاۓ پیسے لے لوں تو مجھے اجازت دے دیں ،وہ مجھے زیادہ پیسے خرچ نہیں کرنے دیتے اس لئے مجھے کبھی کبھی ان کے پیسوں سے کچھ پیسے اٹھانے پڑھتے ہیں،میں ایسا کرنے سے گناہ گار تو نہیں ہونگی ؟ آج ایک واقعہ ہوا میں نے پیسے لے لیے تھے اور انہوں نے دیکھا تو مجھ سے پوچھا کہ پیسے کہاں ہیں؟ میں نے کہا کہ میں نے نہیں اٹھاۓ،اگر میں بتاتی تو وہ مجھ پر غصہ ہوتے ،مجھے اسکا حل بتا دیں پلیز ، اب میں انہیں سچ بھی نہیں بتا سکتی، اب میں کیا کروں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ سائلہ کو ماہانہ جو تنخواہ ملتی ہے ،وہ اس کی ذاتی ملکیت ہے ،وہ اس میں جیسے چاہے جائز تصرف کرسکتی ہے ،چنانچہ اگر سائلہ مذکور تنخواہ اپنے شوہر کے اکاؤنٹ میں بطورِ امانت اور حفاظت کے بھیجتی ہو ،باقاعدہ مالکانہ طور پر شوہر کے اکاؤنٹ میں نہ بھیجتی ہو تو مذکور رقم سائلہ کی ملکیت ہے ،لہذا مذکور رقم استعمال کرنے کیلئے شوہر سے اجازت لینا شرعاً ضروری نہیں ،البتہ اگر شوہر کے مال میں سے بقدرِ ضرورت لینے کی سائلہ کو اجازت ملی ہو تو شوہر کو ہر بار بتانا شرعاً ضروری نہیں ،تاہم اگر پیسے لینے سے قبل یا بعد میں شوہر کو بتلا دیا جائے تو بہترہے ،اس میں غلط بیانی کرنا شرعاً جائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی اعلاء السنن:جاءت ھند الیٰ رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم ۔فقالت: یا رسول اللہ ! ان ابا سفیان رجل شحیح و لیس یعطینی من النفقۃ ما یکفینی و ولدی ، فقال : خذی ما یکفیک و ولدک بالمعروف (11/288)
و فی مجلۃ احکام العدلیۃ : کل یتصرف فی ملکہ کیفما شاء ،لکن اذا تعلق حق الغیر بہ فیمنع المالک من تصرفہ علی وجہ الاستقلال (ص/230)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66867کی تصدیق کریں
0     761
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات