آمدنی و مصارف

حالتِ ارتداد میں کمائے ہوئے مال کا حکم

فتوی نمبر :
67124
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

حالتِ ارتداد میں کمائے ہوئے مال کا حکم

محترم جناب قبلہ مفتی صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ !گذارش ہے کہ اگر کوئی مسلمان مال و دنیا کی لالچ میں مرتد ہو گیا، اور بعد میں ہدایتِ الٰہیہ سےپھر اسلام میں داخل ہو گیا، تو اب جو مالِ دنیا زمانۂ ارتداد میں اس نے کمایا، کیا وہ مال اب مسلمان ہونے کے بعد اپنی ذات پر خرچ کر سکتا ہے یا اسے خیرات کر سکتا ہے؟ رہنمائی فرمائیں! شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص نے حالتِ ارتداد میں جو مال کمایا تو وہ مال اسکی ذاتی ملکیت ہے، وہ اس میں جیسے چاہے ,جائز تصرف کر سکتا ہے، چنانچہ مذکور مال اپنے استعمال میں بھی لا سکتا ہے، اور اللہ کے راستے میں بھی خرچ کر سکتا ہے۔

البتہ دنیوی عارضی مال و دولت کی خاطر دینِ اسلام کو چھوڑ دینا انتہائی خطرناک اور قابلِ افسوس و مذمت ہونے کے ساتھ ساتھ آخرت کی ہمیشہ کی زندگی میں عذابِ الہی میں اپنے آپ کو جھونکنا ہے، اس لئے مذکور شخص پر لازم ہے کہ اس گناہِ کبیرہ پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ کیلئے دوبار ہ اس قسم کے کفریہ اعمال سے مکمل اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقه الإسلامي و أدلته : و إذا افترضنا أن المرتد بعد لحاقه بدار الحرب ، عاد مسلماً إلى دار الإسلام . فإن كان قبل قضاء القاضي بلحاقه ، فماله على حاله ، و إن كان بعد القضاء ، فما وجد من ماله في يد وارثه فهو أحق به ، و يأخذه منه بطريق القضاء ؛ لأن حكم القاضي باللحاق صير المال ملكاً لورثة المرتد ، فلا يعود الملك له إلا بالقضاء أو بالتراضي۔اھ (7/5588)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67124کی تصدیق کریں
0     882
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات