آمدنی و مصارف

ایمازون کے ذریعہ کمیشن کمانا

فتوی نمبر :
67479
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

ایمازون کے ذریعہ کمیشن کمانا

السلام علیکم ! ایمازون پر لوگ کام کر رہے ہیں، مثلًا اس میں لوگ ان کے پراڈکٹس کو واٹس ایپ اور فیس بک گروپس میں شیئر کرتے ہیں ، اور جب کوئی کسٹمر وہ پراڈکٹ ایمازون سے خریدتا ہے، تو اس کی قیمت میں سے اس شئیر کرنے والے کو کمیشن ملتا ہے، آنلائن کاروبار کا یہ طریقہ شرعی طور پر جائز ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہماری معلومات کے مطابق" ایفیلیٹ مارکیٹنگ "کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جتنی بھی" ای کامرس ویب سائیٹس "ہوتی ہیں، یہ اپنا ایک ایفیلیٹ پروگرام متعارف کرواتی ہیں ، اس پروگرام کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگ اس پروگرام کے ممبر بن کر ان کے پروڈکٹ کی تشہیر کریں، جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ جو لوگ ممبر بن جاتے ہیں ، وہ ان ویب سائٹ پر بیچی جانے والی اشیاء میں سے کسی چیز کا لنک تشکیل دیتے ہیں، اور یہ لنک اپنے متعلقین کو بذریعہ فیس بک یا واٹس ایپ وغیرہ بھیجتے ہیں ،چنانچہ جو لوگ اس لنک کے ذریعے متعلقہ ویب سائٹ پر جاکر اس کا وزٹ کریں، تو اس لنک کی تشکیل دینے والے کو اس چیز کی قیمت کا ایک مخصوص فیصد بطورِ کمیشن ملتا ہے ، مذکورہ بالا طریقہ شرعاً جائز ہے، اور اس میں لنک تشکیل دینے والے کی حیثیت اجیر کی ہے، یعنی اس کا کام ویب سائٹ پر بیچی جانے والی اشیاء کا لنک تشکیل دیکر لوگوں کو اس چیز کی خریداری کی طرف راغب کرنا ، اور مخصوص ویب سائٹ تک لیکر جانا ہے، لہذا اس صورت میں لنک تشکیل دینے والے کو جو کمیشن ملے گا، وہ اس کے لئے جائز ہوگا ، البتہ ضروری ہے کہ جتنا کمیشن ملا ہو ، وہ پہلے سے طے ہو ، اس میں کسی قسم کی جہالت نہ ہو ، نیز یہ تشہیر حرام پروڈکٹ کی نہ ہو، اور نہ ہی غیر شرعی امور پر مشتمل ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار : قال في البزازية : إجارة السمسار و المنادي و الحمامي و الصكاك و ما لا يقدر فيه الوقت و لا العمل تجوز لما كان للناس به حاجة و يطيب الأجر المأخوذ لو قدر أجر المثل اھ(6/ 479)۔
و فی الھندیۃ : و أما شرائط الصحة فمنها رضا المتعاقدين . و منها أن يكون المعقود عليه و هو المنفعة معلوما علما يمنع المنازعة فإن كان مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة يمنع صحة العقد و إلا فلا اھ (4/ 411)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67479کی تصدیق کریں
1     855
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات