السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی چیز کسی کو صدقہ کر دی جائے ، تو کیا اسے بیچا یا خریدا جا سکتا ہے؟ مثلاً اگر کسی شخص کو صدقہ کی کوئی چیز دی جائے ، پھر وہ اسے کسی دوسرے شخص کو بیچ دے ، تو کیا وہ حلال ہے یا حرام؟
واضح ہو کہ صدقہ کرکے کوئی چیز کسی کو دینے کے بعد ، وہ شخص اس کا مالک بن جاتاہے، چاہے اسے خود استعمال کرے یا اسے فروخت کرکے اس کی قیمت اپنے استعمال میں لے آئے، اسی طرح خریدار کے لیے بھی وہ چیز خریدنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔