رات کو احتلام ہوا , صبح اٹھے , اب کمبل پے تو نجاست نہیں دکھ رہی تھی تو اب کیا کریں ؟ میں انڈروئیر پہنتا ہوں اور ٹراوزر بھی , پر جب میں سو کے اٹھا تھا تو ٹراوزر پےمنی تھی , میں بہت پریشان ہوں , براہ کرم میری مدد فرمایں۔
سائل جو کمبل اوڑھ کر سویا تھا ، اگر اس کمبل پر ناپاکی لگنے کا یقین اور غالب گمان نہ ہو تو ایسی صورت میں وہ کمبل ناپاک نہ ہوگا ، بلکہ حسبِ سابق پاک شمار ہوگا ، جبکہ کمبل پر تو ویسے نماز نہیں پڑھنی ہوتی, اس لئے بلا وجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں -