نجاسات اور پاکی

احتلام ہوجانے کے بعد , اوپر اوڑھے ہوئے کمبل کی ناپاکی میں شک کا حکم

فتوی نمبر :
69936
| تاریخ :
2023-12-23
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

احتلام ہوجانے کے بعد , اوپر اوڑھے ہوئے کمبل کی ناپاکی میں شک کا حکم

رات کو احتلام ہوا , صبح اٹھے , اب کمبل پے تو نجاست نہیں دکھ رہی تھی تو اب کیا کریں ؟ میں انڈروئیر پہنتا ہوں اور ٹراوزر بھی , پر جب میں سو کے اٹھا تھا تو ٹراوزر پےمنی تھی , میں بہت پریشان ہوں , براہ کرم میری مدد فرمایں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل جو کمبل اوڑھ کر سویا تھا ، اگر اس کمبل پر ناپاکی لگنے کا یقین اور غالب گمان نہ ہو تو ایسی صورت میں وہ کمبل ناپاک نہ ہوگا ، بلکہ حسبِ سابق پاک شمار ہوگا ، جبکہ کمبل پر تو ویسے نماز نہیں پڑھنی ہوتی, اس لئے بلا وجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69936کی تصدیق کریں
3     820
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات