آمدنی و مصارف

etting commission after giving ones official stamp to another

فتوی نمبر :
78307
| تاریخ :
2024-09-28
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

etting commission after giving ones official stamp to another

میں ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہوں، میں نے اپنی اسٹیمپ ایک ٹریفک والے کو دی ہے، تاکہ وہ میڈیکل فٹنس سرٹیفیکٹ پر اسٹیمپ لگائے اور مجھے اس کا کمیشن دیا کرے، میڈیکل فٹنس ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ضروری ہوتا ہےاور میرا دوست اسی بندے کی فٹنس پاس کرتا ہے جو نارمل ہو، کیا میرا اس سے کمیشن لینا جائز ہے؟ ایسی صورت میں عوام کو بھی فائدہ ہوجاتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ میڈیکل فٹنس کے لیے اپنا اسٹیمپ استعمال کرنے کی اجازت دینا کوئی ایسی چیز نہیں جسے کرایہ یا کمیشن پر دیا جائے بلکہ یہ ایک تصدیق اور اجازت نامہ ہے جو حکومت کی طرف سے متعلقہ شخص کو مطلوبہ تعلیم پر مشتمل کورس کی تکمیل اور مہارت کے حصول کے بعد دیا جاتا ہے ، لہٰذا سائل کا یہ عمل اور اس پر کمیشن لینا ہر دو امور قانوناً و شرعاً ممنوع ہونے کی وجہ سے جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی صحیح مسلم: عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا فقال: «ما هذا يا صاحب الطعام؟» قال أصابته السماء يا رسول الله، قال: «أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس، من غش فليس مني» (1/99)۔
كما في بحوث فى قضايا فقهیۃ معاصرة: هل يجوز لحامل رخصة الإيراد او الإصدار أن يبيع هذه الرخصة إلى تاجر آخر؟ (الى قوله) ولكن كل ذلك انما ياتي اذا كان في الحكومة قانون يسمح بنقل هذه الرخصة الى رجل آخر اما اذا كانت الرخصة باسم رجل مخصوص أو شركة مخصوصة ولا يسمح القانون بنقلها الى رجل آخر أو شركة أخرى فلا شبهة فى عدم جواز بيعها لأن بيعها يؤدي حينئذ إلى الكذب والخديعة فان مشترى الرخصة يستعملها باسم البائع لا باسم نفسه فلا يحل ذلك الا بأن يوكل حامل الرخصة بالبيع والشراء اھ(115/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78307کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • والد مرحوم کی, حلال و حرام سے مخلوط آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات