آمدنی و مصارف

اسٹیٹ ایجنٹ کا مالک کو بتائے بغیر اضافی رقم لینا

فتوی نمبر :
82044
| تاریخ :
2025-04-16
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

اسٹیٹ ایجنٹ کا مالک کو بتائے بغیر اضافی رقم لینا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
گزارش ہے کی میں پراپرٹی ڈیلر ہوں، رہنمائی فرمائیں!
مالک اپنی پراپرٹی مثال کے طور پر 20 لاکھ کی بیچ رہا ہے۔ مالک نے ایک ڈیلر کو وکیل بنا دیا اور یہ ڈیلر اب مالک کی طرف سے معاملہ دیکھ رہا ہے۔ کیا کو ئی شخص اس چیز کو مالک کی اجازت سے یا مالک تک رسائی نہ ہو ،تواصل مالک کی وکیل ڈیلر کی اجازت سے 20 لاکھ سے زائد پر بیچ سکتا ہے ، اس شرط پر 20 لاکھ مالک کا اور20 لاکھ سے زائد اوپر جتنا بھی وہ اس بیچنے والے ڈیلر کا ہو گا۔ کیا ایسا کرنا جائز ہو گا؟
نوٹ فرمائیں: اکثر و بیشتر اصل مالکان تک وکیل ڈیلر نہیں پہنچنے دیتے، سارے معاملہ وکیل ڈیلر مالکان سے پوچھ کر بتا دیتے ہیں۔ راہ نمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق کمیشن کی رقم متعین کیے بغیر اس طور پر پراپرٹی فروخت کرنا کہ مالک کی مطلوبہ رقم سے زائد رقم فروخت کرنے والے وکیل کی ہوگی شرعاً جائز نہیں ، البتہ اگر کمیشن کی رقم متعین کردی جائے ،تو مالک یا مالک کی جانب سے مقرر کردہ وکیل ڈیلر کی اجازت سے اس متعینہ کمیشن کے عوض پراپرٹی کو مالک کی مقرر کردہ قیمت بیس( 20) لاکھ سے زائد قیمت پر فروخت کرنا بھی شرعا جائز ہوگا، لیکن اس صورت میں بھی زائد رقم کا حقدار بھی مالک ہی ہوگا ، فروخت کرنے والے وکیل یا ڈیلر کے لیے مالک کی اجازت کے بغیر یہ اضافی رقم اپنے پاس رکھنا جائز نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی النتف في الفتاوى: والخامس اجارة السمسار لايجوز ذلك وكذلك لو قال بع هذا الثوب بعشرة دراهم فما زاد فهو لك وان فعل فله اجر المثل
ولو استأجر السمسار شهرا ليبيع له أو ليشتري بكذا من الاجر جاز ذلك اھ (‌‌اجارة السمسار ج:2 ص:575 ناشر: مؤسسة الرسالة - بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82044کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات