آمدنی و مصارف

کیا غیر مسلم ممالک میں کار فائنانسنگ لینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
83543
| تاریخ :
2025-06-17
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

کیا غیر مسلم ممالک میں کار فائنانسنگ لینا جائز ہے؟

السلام علیکم !حضرت میں پچھلے ڈیڑھ سال سے یوکے میں مقیم ہوں اور کھانا ڈلیور کر کے گزارہ کرتا ہوں ،پر بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس کام میں بر کت نہیں ہے ، میں اب ٹیکسی کا کام شروع کرنا چاہتا ہوں جس کے لیے نیو ماڈل کار درکا ہے، مگر مسئلہ یہ ہے کہ میری گنجائش نقد میں کار خریدنے کی نہیں ہے اور دوسرا آپشن کار فائنانس پر لینےکا ہے جس میں سود شامل ہوتا ہے۔
براہِ مہربانی راہنمائی فرمائیں کہ روزگار کی نیت سے اگر کوئی دوسرا آپشن نہ ہو تو کیا کار فائنانس پر لینے کی گنجائش ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں محض کاروبار شروع کرنے کی غرض سے سودی طریقہ کار کے مطابق کار فائنانس کا معاملہ کرنے کی شرعاً گنجائش نہیں،لہذا سائل کو چاہیئے کہ وہ اپنی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے سودی معاملہ کرنے کی بجائے کوئی دوسرا حلال ذریعہ معاش تلاش کرلے تو یہ اس کےدین ودنیادونوں کےلیے انجام کا رکے اعتبار سے بہتر ہوگا۔إنشاء اللہ

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى: وَ أَحَلَّ اللّٰہ البيع و حَرَّمَ الربوا الآية (سورۃ البقرۃ ، آيت : 275)۔ وفی صحیح مسلم: عن جابر قال: لعن رسول اللّٰہ صلى اللّٰہ علیہ و سلم آكل الربا و موكله و كاتبه و شاهديه ، و قال ھم سواء الخ (کتاب البیوع ، ج: 3 ، ص: 1219 ، ط: دار احیاء التراث العربی)ـ
وفي البحر الرائق: ولا يجوز قرض جر نفعا بأن أقرضه دراهم مكسرة بشرط رد صحيحة (الی قولہ) فان قضاه أجود بلا شرط جاز الخ (باب المرابحۃ والتولیۃ ، ج: 6 ، ص: 122 ط: رشیدیۃ)۔
وفي الدر المختار: القرض بالشرط حرام والشرط لغو (إلى قوله) كل قرض جر نفعاً حرام الخ
وفي رد المحتار : تحت : (قوله كل قرض جر نفعا حرام ) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر الخ (فصل فی القرض ، ج: 5 ، ص: 166 ، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83543کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات