میں ایک ویب سائٹ rentalwarranty.com کی SEO کر رہا ہوں ،یہ ویب سائٹ براہِ راست انشورنس کے متعلق نہیں لیکن اس پر مذکور برانڈز جو ہیں وہ شاید انشورنس کے متعلق کام کر رہے ہیں۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس ویب سائٹ پر کام کرنا حلال ہے؟جو میں نے اس ویب سائٹ سے لاعلمی میں پیسہ کمایا وہ حلال ہے کیا؟شکریہ
صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کی ذمہ داری مذکور ویب سائٹ (جو کہ بنیادی طور پر کرایہ داری کے امور میں معاونت کے لئے ہے) پر اگر ٹیکنیکل نوعیت کی ہو، انشورنس وغیرہ ناجائز امور و معاملات کی انجام دہی میں براہ راست شمولیت اختیار نہ کرنی پڑتی ہو تو اس کی مذکور ملازمت جائز اور اس سے ملنے والی تنخواہ بلا شبہ حلال ہے۔
کما فی مجمع الانھر شرح ملتقی الابحر: لا يجوز أخذ الأجرة على المعاصي (كالغناء، والنوح، والملاهي) ؛ لأن المعصية لا يتصور استحقاقها بالعقد فلا يجب عليه الأجر، وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه.الخ (باب الإجارة الفاسدة، ج3 ص384 ط: دار الطباعةالعامرۃ -ترکیا)۔
و فی شرح السیر الکبیر: ولا ينبغي لأحد من المسلمين أن يؤاجرهم بيتا لشيء من ذلك لما فيه من صورة الإعانة إلى ما يرجع إلى الاستخفاف بالمسلمين(الی قولہ)ولا يفسخ عقد الإجارة بهذا، بمنزلة ما لو أجر بيته من مسلم فكان يجمع الناس فيه على الشراب أو يبيع المسكر فيه فإنه يمنعه من ذلك على سبيل النهي عن المنكر ولا تفسخ الإجارة لأجله. الخ(باب ما لا يكون لأهل الحرب من إحداث الكنائس الخ ص1527 ط: الشركة الشرقية)۔