مجھے اپنے منگیتر کے والد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ حرام کمائی کر رہے ہیں،کیا مجھے اپنی منگیتر سے ان کے والد کی کمائی کے بارے میں پوچھنا چاہیے؟ اور اگر واقعی وہ حرام کما رہے ہوں تو میرے لیے کیا حکم ہوگا؟ اگر وہ ہماری شادی پر خرچ کریں یا مجھے کچھ دیں اور وہ حرام مال سے ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور شادی کے بعد میرے لیے کیا صورت ہوگی؟
سا ئل کو اپنے منگیتر کے والد کی کمائی کے متعلق اگر محض شبہ ہو، اس کی کمائی کے حرام ہونے کا یقین اور غالب گمان نہ ہو ، بلکہ اس کے حلال اور جائز ذرائع آمدن موجود ہو ں ،تو سائل کو محض شبہ کی وجہ سے اپنی منگیتر سے والد کی کمائی کے متعلق استفسار کرنے کی ضرورت نہیں، جبکہ منگیتر کا والد اگر شادی بیاہ کے موقع پر یا اس کے بعد سائل کو کچھ گفٹ و غیرہ دیدے تو محض شک و شبہ کی وجہ سے اس کا لینا نا جائز نہ ہو گا ۔