آمدنی و مصارف

یوٹیوب کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
85509
| تاریخ :
2025-08-23
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

یوٹیوب کی آمدن کا حکم

میں یوٹیوب پر تعلیمی مواد بناتا ہوں اور میں نے علماء کے فتاویٰ بھی دیکھے ہیں۔ علماء فرماتے ہیں کہ اگر یوٹیوب پر جائز اشتہارات چلیں تو ان کی آمدنی جائز ہے، اور اگر ناجائز اشتہارات چلیں تو ان کی آمدنی ناجائز ہوگی۔ میں نے گوگل ایڈسنس کی سیٹنگز میں جتنے بھی ناجائز اشتہارات تھے، وہ سب بند کر دیے۔
لیکن اس کے باوجود، جب میں نے دوسرے موبائل سے اپنی ویڈیو چلائی، تو اس پر فنانس کیٹگری کے اشتہار دکھائی دیے، جس میں ٹریڈنگ کے اشتہار شامل تھے، اور یہ کیٹگری میں نے پہلے ہی بند کر دی تھی۔
میرا سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں، یعنی کسی ایسی کیٹگری کے اشتہار جو مجھے جائز نہ لگے اور جسے میں نے بند کر دیا، پھر بھی اگر وہ اشتہار ویڈیو پر آ جائے، تو اس کی آمدنی کا کیا حکم ہوگا؟
براہِ کرم، اپنی رائے تفصیل کے ساتھ آگاہ کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یوٹیوب پر جائز تعلیمی مواد اپلوڈکرنافی نفسہٖ جائز ہے، البتہ اشتہارات کی آمدنی کا حکم اشتہارات کی نوعیت کے تابع ہوگا۔صورتِ مسئولہ میں اگر سائل نے اپنی استطاعت کے مطابق ناجائز اور مشتبہ اشتہارات کی تمام ممکنہ کیٹیگریز بند کردی ہوں، پھر بھی سائل کی منشاءکے بغیر سسٹم کی طرف سے بعض ناپسندیدہ اشتہارات اس پرچلائے جاتے ہوں ، تو سائل کے اختیارنہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی حد تک معذورشمار ہوگا ۔
لہٰذا محض کبھی کبھار کسی غیر مطلوب اشتہار کے چلائے جانے سے پوری آمدنی کو حرام نہیں کہا جائے گا۔ تاہم تقویٰ کا تقاضا یہ ہے کہ سائل اشتہاری سیٹنگز کی نگرانی جاری رکھے اور غالب گمان کے مطابق جس قدرآمدنی ناجائز اشتہارات کی مدسے حاصل ہو،وہ بغیرنیت ثواب صدقہ کردیاکرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» : وإذا ‌استأجر ‌الذمي ‌من ‌المسلم ‌دارا ‌يسكنها ‌فلا ‌بأس ‌بذلك، وإن شرب فيها الخمر أو عبد فيها الصليب أو أدخل فيها الخنازير ولم يلحق المسلم في ذلك بأس لأن المسلم لا يؤاجرها لذلك إنما آجرها للسكنى. كذا في المحيط.»(4/ 450)
وفی الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار» : (‌و) ‌جاز (‌إجارة ‌بيت ‌بسواد ‌الكوفة) أي قراها (لا بغيرها على الاصح) وأما الامصار وقرى غير الكوفة فلا يمكنون لظهور شعار الاسلام فيها، وخص سواد الكوفة لان غالب أهلها أهل الذمة (ليتخذ بيت نار أو كنيسة أو بيعة أو يباع فيه الخمر) وقالا: لا ينبغي ذلك لانه إعانة على المعصية»(ص661)
وفی حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي» : تحت (قوله وجاز إجارة بيت إلخ) ‌هذا ‌عنده ‌أيضا ‌لأن ‌الإجارة ‌على ‌منفعة ‌البيت، ولهذا يجب الأجر بمجرد التسليم، ولا معصية فيه وإنما المعصية بفعل المستأجر وهو مختار فينقطع نسبيته عنه،»(6/ 392)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85509کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات