اشیاء و مصارف مسجد

اذان اور دوران خطبہ چندہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
88329
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

اذان اور دوران خطبہ چندہ کرنے کا حکم

میں مسجد کمیٹی کا رکن ہوں، بعض اوقات ہمارے ہاں جمعہ کے دن امام صاحب کے منبر پر بیٹھنے کے بعد اذان یا خطبے کے دوران چندہ جمع کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ لوگ موجود ہوں۔ کچھ نمازیوں نے اعتراض کیا کہ یہ عمل درست نہیں۔ براہ کرم بتائیں کہ شریعت کی رو سے اس وقت چندہ لینا یا دینا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جمعہ کے دن اذان اور خطبہ کے دوران چندہ جمع کرنا جائز نہیں، البتہ خطبہ سے قبل یا بعد میں مسجد کی ضروریات کے لیے چندہ جمع کیا جا سکتا ہے، شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی في صحيح البخاري: (عن ابي هريرة،أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال: (إذا قلت لصاحبك يوم الجمعة أنصت والإمام يخطب فقد لغوت)۔ (كتاب الجمعه،باب الإنصات يوم الجمعة والإمام يخطب،34/934،ص:150،ط :دارالسلام)۔
وفي مصنف ابن أبي شيبة: (عن عطاء، عن ابن عباس وابن عمر :أنهما كانا يكرهان الصلاة والكلام يوم الجمعة بعد خروج الامام"(كتاب الجمعه،باب في الكلام إذاصعدالإمام المنبر والإمام يخطب)۔ (رقم الحديث:5340)۔
وفي الدر المختار: (إذا خرج الإمام) من الحجرة إن كان وإلا فقيامه للصعود،شرح المجمع (فلا صلاة ولا كلام إلى تمامها) وإن كان فيها ذكر الظلمة في الأصح (الی قولہ) (وكل ما حرم في الصلاة حرم فيها) أي: في الخطبة خلاصة وغيرها،فيحرم أكل وشرب وكلام ولو تسبيحا،أو رد سلام أو أمر بمعروف بل يجب عليه أن يستمع ويسكت)۔ (كتاب الصلاة ،باب الجمعة، ج: 3،ص: 38،ط: رشيدية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88329کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 2
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 4
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد یا عیدگاہ میں امراء کیلئے صفوں میں جگہ مختص کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی ازسرنو تعمیر کے دوران پرانے نقشہ کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • بلاضرورت مسجد کا لاؤد اسپیکر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات