مسجد کا خادم جس کا گھر مسجد سے کچھ فاصلے پر ہے،کیا اسے عارضی طور پر(جب تک کہ اس کا ذتی گیس کنکشن نہیں لگ جاتا) مسجد کی گیس سے کنکشن دیا جاسکتا ہے؟جبکہ وہ اس کا بل بھی ادا کرے گا۔
صورتِ مسئولہ میں مسجد کے خادم کے لئے مسجد کی گیس سے کنکشن لے کر اپنے ذاتی استعمال میں لانا اور اس کا بل ادا کرنا شرعاً جائز اور درست ہے۔
کمافی البحر الرائق: وإذا رأى حشيش المسجد فرفعه إنسان جاز إن لم يكن له قيمة فإن كان له أدنى قيمة لا يأخذه إلا بعد الشراء من المتولي أو القاضي أو أهل المسجد أو الإمام وكذا الجنائز العتق أو الحصر المقطعة والمنابر والقناديل المكسرة اھ(5/271)۔