اشیاء و مصارف مسجد

مسجد یا عیدگاہ میں امراء کیلئے صفوں میں جگہ مختص کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
72446
| تاریخ :
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

مسجد یا عیدگاہ میں امراء کیلئے صفوں میں جگہ مختص کرنا کیسا ہے؟

کسی بھی مسجد یا عیدگاہ میں امراء کے لئے اگلی صفوں میں خصوصی جگہ مختص کی جا سکتی ہے؟ اور اگر اس مختص جگہ پر امراء کے مسجد یا نمازِعید پر آنے سے قبل کوئی عام فرد اس مختص کی گئی جگہ پر نماز کی ادائیگی کے لئے بیٹھ جائے تو کیا اسے منع کیا جا سکتا ہے؟ اور یہ سب کام مسجد یا عید گاہ کمیٹی اور امامِ مسجد یا امامِ عیدگاہ کی جانب سے کیا گیا ہو؟ آیا ایسی مسجد یا عیدگاہ کہ جس میں نمازیوں یا امیر غریب کے درمیان تفرقات ہوں،وہاں نمازپڑھنا کیسا ہے؟ اور وہاں نماز ہو جائیگی؟ جبکہ قرب وجوار میں دیگر مساجد اور عیدگاہیں بھی موجود ہیں، اور اگرعیدگاہ کی جگہ ان امراء کی ملکیت ہو توکیا وہ ایسا کر سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر اگر سیاسی سماجی اور مذہبی رہنما کے حیثیت کی شخصیات کےلئے اولین صفوں میں کسی جگہ کی تخصیص کر دی جائے، تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ۔البتہ کسی شخص کا زمین وقف کرنے یا خاندانی جاہ وجلال، مالداری یا علمی کمال وغیرہ کی بناء پر مسجد و عیدگاہ میں اپنے لئے عبادت کے واسطےجگہ مخصوص کرنا درست نہیں، بلکہ عُجب اور تکبر کی بناء پر یہ عمل اللہ تبارک وتعالیٰ سے دوری کا باعث بن سکتا ہے۔اس لئے امامِ مسجد سمیت کمیٹی والوں اور جملہ نمازیوں کو اس تفریق سے احتراز لازم ہے۔تاہم اگر کسی مسجد میں ایسی تفریق عملاً پائی جاتی ہو اور کوئی نمازی اس میں نماز پڑھ لیتا ہےتو اس کی نماز شرعاً درست ادا ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: و یکرہ الإعطاء مطلقاً (إلی قولہ) و تخصیص مکان لنفسہ الخ
و فی الشامیۃ تحت: (قولہ و تخصیص مکان لنفسہ) لأنہ یخلّ با لخشوع کذا فی القنیۃ:أی لأنہ إذا إعتادہ ثم صلّی فی غیرہ یبقیٰ بالہ مشغولاً بالأول بخلاف ما إذا لم یألف مکاناً معیناً (قولہ و لیس لہ الخ) قال فی القنیۃ: لہ فی المسجد موضع معین یواظب علیہ وقد شغلہ غیرہ: قال الأوزاعی لہ أن یزعجہ، و لیس لہ ذالک عندنا ای لأن المسجد لیس ملکاً لأحد الخ(باب ما یفسد الصلاۃ،ج1، ص622، ط: سعید)۔
و فی الھندیہ: إذا جعل ارضاً لہ مسجداً و شرط من ذالک شیئاً لا یصح بالإجماع کذا فی المحیط الخ(باب فی المسجد و ما یتعلق بہ،ج2، ص457، ط: ماجدیہ)۔
و فی البحر الرائق: لا یجوز لأحد مطلقاً أن یمنع مؤمناً من عبادۃ یأتی بھا فی المسجد لأن المسجد ما بنی إلا لھا من صلاۃ و إعتکاف و ذکر شرعی و تعلیم علم و تعلّمہ و قراءۃ القران و لا یتعین مکان مخصوص لأحد حتی لو کان للمدرس موضع من المسجد یدرس فیہ فسبقہ غیرہ إلیہ لیس لہ إزعاجہ و إقامتہ منہ الخ(ج2، ص34، ب: ماجدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72446کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 2
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 4
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد یا عیدگاہ میں امراء کیلئے صفوں میں جگہ مختص کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی ازسرنو تعمیر کے دوران پرانے نقشہ کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • بلاضرورت مسجد کا لاؤد اسپیکر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات