(+92) 0317 1118263

اشیاء و مصارف مسجد

مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
67105
| تاریخ :
2023-08-20
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد کی دوسری منزل تیار ہو گئی ہے ، کیا اب نیچے والی منزل کو چھوڑ کر دوسری منزل پر جمعہ اور جماعت کروانا ٹھیک ہے ؟ یا نچلی منزل کو بچوں کے پڑھانے کے لئے متعین کیا جائے ،اور اوپر والی منزل کو جمعہ اور جماعت کے لئے ؟ اس مسئلہ کے بارے میں رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللہ خیراً ۔
نوٹ : سائل نے بذریعہ فون بتایا کہ مذکور مسجد کی نچلی منزل میں سن 2007 سے اب تک باقاعدگی سے نماز با جماعت ہوتی رہی، اب دوسری منزل میں نماز اور جمعہ کی نماز منتقل کرنے کی وجہ مسجد کی نچلی منزل کی دیو اروں پر سیم کا آنا ہے، سیم کی وجہ سے مسجد کا رنگ روغن تو خراب ہوتا ہے، البتہ پانی نہیں ٹپکتا۔


الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل اور اسکے ساتھ درج نوٹ کے مطابق جب مسجد کی تعمیر شدہ سابقہ زمینی منزل پر اب نئی دوسری منزل تعمیر کی گئی ہے، تو اسکی زمینی منزل بھی با قاعدہ شرعی مسجد ہے، لہذا اسے بچوں کی پڑھائی کے لئے مختص کرکے اسمیں جمعہ اور جماعت کو بالکلیہ ترک کرنا اور بالائی منزلوں کو نماز کے لئے مختص کرنا شرعاً جائز نہیں، بلکہ زمینی منزل میں حسبِ سابق جمعہ و جماعت وغیرہ کا اہتمام لازم ہے، البتہ اگر کبھی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے زمینی منزل میں جگہ کم پڑ جائے تو ایسی صورت میں بقیہ نمازیوں کے لئےبالائی منزل میں نماز ادا کرنا بلا شبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى الدر المختار: (و) كره تحريماً (الوطء فوقه، والبول والتغوط؛ لأنه مسجد إلى عنان السماء واتخاذه طريقاً بغير عذر)، وصرح في القنية بفسقه باعتیاده الخ
و فی رد المحتار تحت : (قوله : الوطء فوقه) أي الجماع خزائن ؛ أما الوطء فوقه بالقدم فغير مكروه إلا في الكعبة لغير عذر ؛ لقولهم بكراهة الصلاة فوقها ثم رأيت القہستاني نقل عن المفيد كراهة الصعود على سطح المسجد اهـ و يلزمه كراهة الصلاة أيضاً فوقه فليتأمل ، (قوله : لأنه مسجد) علة لكراهة ما ذكر فوقه . قال الزيلعي : و لهذا يصح اقتداء من على سطح المسجد بمن فيه إذا لم يتقدم على الإمام . و لا يبطل الاعتكاف بالصعود إليه (الى قوله) (قوله : إلى عنان السماء) بفتح العين ، و كذا إلى تحت الثرى كما في البيري عن الإسبيجابي اھ (1 /656)۔
و فيه ايضاً تحت : ( قوله و يحرم الخ ) لما أخرجه المنذرى و مرفوعا (جنبوا مساجدكم صبيانكم و مجانينكم ، و بيعكم و شراءكم ، و رفع أصواتكم ، و سل سيوفكم . و إقامة حدودكم . و جمروها في الجمع . و اجعلوا على أبوابها المطاهر) بحر اھ (656/1)۔
و فى الهندية : الصعود على سطح كل مسجد مكروه و لهذا اذا اشتد الحر يكره أن يصلوا بالجماعة فوقه الا اذا ضاق المسجد فحينئذ لا يكره الصعود على سطحه للضرورۃ اهـ (322/5)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67105کی تصدیق کریں
0     655
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 3
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • تعمیرِ مسجد کے لۓ مودودیوں سے چندہ لینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ایک مسجد کو بیچ کر اس کی رقم سے دوسری مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات