کیا مسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال ہوسکتی ہے؟مثلاًپنکھا۔
مسجد کی کوئی بھی چیز مسجد کے مصالح کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست نہیں ، اس سے احتراز لازم ہے۔
کمافی البحرالرائق: لقول الفقھاء:ولایعار(أی الوقف دخل فیه المنقول المتعارف)ولما فی البحر ولیس لمتولی المسجد ان یحمل سراج المسجد الیٰ بیته اھ(5/271)۔