ہماری مسجد کے کچھ تبلیغی حضرات جو تمام، محلہ میں مقیم ہیں اکثر فجر کے بعد مسجد میں ناشتہ کرتے ہیں، یاد رہے کہ یہ تمام لوگ مقامی ہیں، ان لوگوں کا اس طرح مسجد کی لائٹ، گیس استعمال کرنا جائز ہے؟ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
مقامی حضرات کو مسجد میں ناشتہ کرنا، کھانا کھانا اور سونا وغیرہ جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے، البتہ مسافر حضرات کیلئے مسجد میں سونا، کھانا وغیرہ کی گنجائش ہے، جبکہ مقامی حضرات کیلئے مسجد کی گیس اور لائٹ کا بے جا استعمال بھی درست نہیں، البتہ بقدر ضرورت لائٹ وغیرہ استعمال کرسکتے ہیں۔
کما فی الدر المختار: ویحرم فیہ السؤال، ویکرہ الإعطاء مطلقا (الی قولہ) وأکل، ونوم إلا لمعتکف وغریب۔ (ج۱، ص۶۵۹)