محترم ومکرم جناب حضرت مولانا مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم، (رئیس جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی )السلام علیکم!
بعد سلام عرض ہے کہ میرے دو سوال ہیں جس کا میں جواب لینا چاہتا ہوں۔
1. جس طرح انسان اللہ تعالیٰ کو -نعوذباللہ- گالیاں دینے سے کافر ہو جاتا ہے؟ اسی طرح شوہر بھی بیوی کے لیے ایک مصنوعی خدا کہلاتا ہے تو اگر بیوی اپنے شوہر کو گالیاں دیتی ہے تو کیا اس عمل سے اس کے ایمان یا نکاح میں کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟
2. اگر بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے بلاوجہ کسی رشتہ دار کے گھر جاتی ہے اور اس دوران وہ اپنا ۴ یا ۵ مہینہ کا حمل بھی گِرا دیتی ہے شوہر کے اجازت کے بغیر تو اس کے لیے شریعت میں کیا حکم ہے؟
1. شوہر کو گالی دینے سے ایمان اور نکاح پر اگرچہ کوئی اثر نہیں پڑتا، مگر کسی مسلمان کو گالی دینا فسق وفجور اور بڑا گناہ ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔
2. بیوی کا شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلنا اور چار پانچ ماہ کے بچے کو ضائع کرنا بہت سخت گناہ ہے۔ اس سے مذکور خاتون کو چاہیے کہ بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے اور قتلِ نفس کی وجہ سے اس کی عاقلہ (عصبہ رشتہ داروں) پر غُرہ یعنی دیت کا بیسواں حصہ بھی لازم ہے۔
ففی صحيح مسلم: عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «المستبان ما قالا فعلى البادئ، ما لم يعتد المظلوم» اھ(4/ 2000)-
و فی شرح النووي على مسلم: وَاعْلَمْ أَنَّ سِبَابَ الْمُسْلِمِ بِغَيْرِ حَقٍّ حَرَامٌ كَمَا قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَلَا يَجُوزُ لِلْمَسْبُوبِ أَنْ يَنْتَصِرَ إِلَّا بِمِثْلِ ما سبه(16/ 141)-
صحيح ابن حبان: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : "سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ"۔ اھ(۱۳/۲۶۶)-
وفی الدر المختار: أو لزيارة أبويها كل جمعة مرة أو المحارم كل سنة، ولكونها قابلة أو غاسلة لا فيما عدا ذلك، وإن أذن كانا عاصيين والمعتمد جواز الحمام بلا تزين اھ (3/ 146)-
وفی حاشية ابن عابدين: وفي الذخيرة: لو أرادت إلقاء الماء بعد وصوله إلى الرحم قالوا إن مضت مدة ينفخ فيه الروح لا يباح لها (6/ 374)-
وفی الدر المختار: (فألقت جنينا ميتا) حرا (وجب) على العاقلة (غرة) غرة الشهر أوله وهذه أول مقادير الدية (نصف عشر الدية) أي دية الرجل لو كان الجنين ذكرا وعشر دية المرأة لو أنثى وكل منهما خمسمائة درهم (في سنة) اھ (6/ 588)-