السلام علیکم اور صبح بخیر میرا نام فروخ حسن ہے، میں الحمدللہ مسلمان ہوں میں ایک ایسی صورتِ حال کا سامنا کر رہا ہوں اور مجھے اسلامی تعلیمات اور احکام کی روشنی میں رہنمائی درکار ہے میں ایک غیر مسلم ملک میں رہتا ہوں، اور میری ملازمت کی جگہ ایک چھوٹے سے گاؤں میں ہے جو ایک بڑے شہر سے تقریباً 40 سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس بڑے شہر میں ایک مسجد ہے جہاں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے لیکن جس گاؤں میں میں کام کرتا ہوں وہاں نہ کوئی مسجد ہے اور نہ ہی کوئی مسلمان، تمام لوگ غیر مسلم ہیں ایسی صورتِ حال میں کیا میں جمعہ کی نماز کے بدلے ظہر کی نماز ادا کر سکتا ہوں؟
کیونکہ میرے آجر (مالک) یا ادارے کی طرف سے اس بات کی اجازت یا امکان نہیں ہے کہ میں جمعہ کی نماز کے لیے ایک گھنٹہ سفر کر کے شہر جاؤں اور پھر ایک گھنٹہ واپس آؤں تو کیا اس حالت میں جمعہ کے بدلے ظہر کی نماز ادا کرنا جائز ہوگا؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں شکریہ۔
سائل جس جگہ ملازمت کرتا ہے وہ جگہ شہر یا مضافات شہر (وہ علاقہ جہاں سے شہر کی ضروریات متعلق ہو ، مثلا شہر کی عید گاہ ، قبرستان وغیرہ )میں واقع نہ ہو ، بلکہ شہری آبادی سے دور دیہات میں واقع ہو ، تو ایسی صورت میں سائل پر جمعہ کی نماز لازم نہیں ، بلکہ ظہر کی نماز کی ادائیگی ہی اس پر لازم ہوگی
کما فی البدائع : وكذا لا يصح أداء الجمعة إلا في المصر وتوابعه فلا تجب على أهل القرى التي ليست من توابع المصر ولا يصح أداء الجمعة فيها (باب الجمعۃ ، ج: ١،ص: ٢٥٩ ، مط: سعيد)
وفي الدر المختار : ( ويشترط لصحتها ) سبعة أشياء الأول ( المصر وهو ما لا يسع أكبر مساجده أهله المكلفين بها ) وعليه فتوى أكثر الفقهاء الى قوله( أو فناؤه ) بكسر الفاء ( وهو ما ) حوله ( اتصل به ) أولا كما حرره ابن الكمال وغيره
وفي الشامية تحت قوله (كما حرره ابن الكمال) فقد نص الأئمة على أن الفناء ما أعد لدفن الموتى وحوائج المصر كركض الخيل والدواب وجمع العساكر والخروج للرمي وغير ذلك (باب الجمعة ،ج:٢ ص: ١٣٩،مط: سيعد)
وفي الهندية : ومن لا تجب عليهم الجمعة من أهل القرى والبوادي لهم أن يصلوا الظهر بجماعة يوم الجمعة بأذان وإقامة (الباب السادس في الجمعة،ج:١، ص: ١٤٥،مط : ماجدية)
و فی الھدایۃ : لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلى المصر ولا تجوز في القرى لقوله عليه الصلاة والسلام لا جمعة ولا تشريق ولا فطر ولا أضحى إلا في مصر جامع( باب صلوۃ الجمعۃ ،ج: 1،ص: 168،ناشر: مجیدیہ)