آمدنی و مصارف

یو پیسہ ایپ اسپین گھماکر ملنے والے پیسوں کا حکم

فتوی نمبر :
91400
| تاریخ :
2026-01-27
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

یو پیسہ ایپ اسپین گھماکر ملنے والے پیسوں کا حکم

السلام علیکم!upaisa ایک ایپ ہے، جس میں 12 گھنٹے بعد سپین کرنے پر سرکل میں اماؤنٹ لکھی ہوتی ہے،(01،05،10،15،25،50،500)ان میں سے جس پر بھی تیر رک جائے،12 گھنٹے بعد وہ پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں آجاتے ہیں،پھر اس کو دوسرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرکے کبھی پیکج کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں،اور کبھی ذاتی استعمال کیلئے،تو کیا اس ایپ سے یہ پیسے استعمال کرنا جائز ہے؟جائز و ناجائز دونوں صورتوں میں رہنمائی کیجئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر uPaisa ایپ میں محض تشہیری انعام کے طور پر بغیر کسی رقم داؤ پر لگائے"Spin"کرنے پر کمپنی کی طرف سے رقم دی جاتی ہو؛ تواس صورت میں یہ رقم کمپنی کی جانب سے انعام شمار ہوگی، جس کے لینے اور استعمال کرنےکی شرعاًگنجائش ہے۔
البتہ اگر اس اسکیم کی حقیقت"ون روپی گیم"اور اسی نوع کے دیگر قرعہ اندازی والے معاملات کی طرح ہوکہ صارف کسی انعام یا رقم کے حصول کی امید پر رقم ادا کرے، پھر قرعہ اندازی کےطریقہ سے کسی ایک یا چند افراد کو رقم یا انعام دیا جائے، اور باقی لوگ محروم رہ جائیں، تو یہ معاملہ شرعاً "قمار" (جوا) کے حکم میں داخل ہوگا، جو ناجائز و حرام ہے۔جس سے احترازلازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الرد: لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص(کتاب الحضر والاباحۃ،فصل فی البیع، ج:6، ص:403، ط:سعید)
وفی مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح: القمار كون الرجل مترددا بين الغنم والغرم (کتاب الجھاد، باب اعداد آلۃ الجھاد،ج:6،ص:2505،ط:دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91400کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات