جمعہ

شہر سے باہر کیمپ میں جمعہ کے قیام کا حکم

فتوی نمبر :
92426
| تاریخ :
2026-02-20
عبادات / نماز / جمعہ

شہر سے باہر کیمپ میں جمعہ کے قیام کا حکم

میرا یہ سوال ہے کہ ہم لوگ بلوچستان میں نجی تیل ا ور گیس کی کمپنی میں کا م کرتے ہیں جہاں ہمیں ٢١ دن چھٹی اور ٢١ دن ڈیوٹی کرنی پڑتی ہے ہمارا ایک کیمپ ہے اور اس کیمپ سے ایک چھوٹا شہر تقریباً ١٢ کلومیٹر دور ہے ، سیکورٹی حالا ت کی وجہ سے FC آرمی والے ہمیں اس شہر میں جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں دیتے ، چونکہ ہمارا کیمپ اور تیل کا کنواں بلوچستان کے بیابان پہاڑی علاقے میں واقعہ ہے جہاں کسی بھی آبادی کا کوئی نام و نشان نہیں ہے سواۓ اس چھو ٹے شہر یا قصبے کے تو کیا ہم اپنی کیمپ کی مسجد میں جمعہ کی نماز کا باجماعت اہتمام کر سکتے ہیں یا پھر جمعہ نہیں ہو سکتا اسکے مطابق آگاہ کر دیں. جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عند الاحناف صحت جمعہ کے لیے شہر یا قصبہ اور بڑا گاؤں ہونا شرط ہے، جبکہ صورتِ مسئولہ میں مذکور کیمپ کی جو تفصیل بیان کی گئی ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مقام نہ شہر ہے اور نہ ہی شہر کے مضافات میں واقع ہے ، بلکہ آبادی سے دور ایک صحراء اور بیابان ہے، یا وہاں پر کیمپ کے افراد کے رہائش اختیار کرنے کی وجہ سے اس کی حیثیت زیادہ سے زیادہ فقط ایک چھوٹے سے گاؤں اور بستی کی ہے، اس لیے احناف کے نزدیک مذکور مقام پر جمعہ قائم کرنا درست نہیں، بلکہ وہاں جمعہ کے دن قیام جمعہ کی بجائے نماز ظہر کی ادائیگی لازم ہے ، ورنہ جمعہ کے نام سے نوافل کی جماعت اور ظہر کے فرض کا ترک لازم آئے گا، جو بہت بڑا گناہ ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البدائع : وكذا لا يصح أداء الجمعة إلا في المصر وتوابعه فلا تجب على أهل القرى التي ليست من توابع المصر ولا يصح أداء الجمعة فيها (باب الجمعۃ ، ج: ١،ص: ٢٥٩ ، مط: سعيد)
وفي الدر المختار : ( ويشترط لصحتها ) سبعة أشياء الأول ( المصر وهو ما لا يسع أكبر مساجده أهله المكلفين بها ) وعليه فتوى أكثر الفقهاء الى قوله( أو فناؤه ) بكسر الفاء ( وهو ما ) حوله ( اتصل به ) أولا كما حرره ابن الكمال وغيره
وفي الشامية تحت قوله (كما حرره ابن الكمال) فقد نص الأئمة على أن الفناء ما أعد لدفن الموتى وحوائج المصر كركض الخيل والدواب وجمع العساكر والخروج للرمي وغير ذلك (باب الجمعة ،ج:٢ ص: ١٣٩،مط: سيعد)
وفي الهندية : ومن لا تجب عليهم الجمعة من أهل القرى والبوادي لهم أن يصلوا الظهر بجماعة يوم الجمعة بأذان وإقامة (الباب السادس في الجمعة،ج:١، ص: ١٤٥،مط : ماجدية)
و فی الھدایۃ : لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلى المصر ولا تجوز في القرى لقوله عليه الصلاة والسلام لا جمعة ولا تشريق ولا فطر ولا أضحى إلا في مصر جامع( باب صلوۃ الجمعۃ ،ج: 1،ص: 168،ناشر: مجیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92426کی تصدیق کریں
0     122
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات