آمدنی و مصارف

حاجیوں کو کسی ہوٹل اور باغ میں لے جانے پر مالک سے پیسے لینا

فتوی نمبر :
93107
| تاریخ :
2026-03-10
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

حاجیوں کو کسی ہوٹل اور باغ میں لے جانے پر مالک سے پیسے لینا

سوال نمبر 1:
میں سعودی عرب میں بس ڈرائیور ہوں اور حاجیوں کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ، پھر مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ لے کر جاتا ہوں۔ راستے میں ایک ہوٹل پر حاجیوں کو کھانے کے لیے روکتا ہوں۔ ہوٹل والا مجھے 5000، 6000 یا 7000 روپے دیتا ہے، لیکن یہ رقم اس وقت دیتا ہے جب حاجی اس ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں؛ اگر حاجی وہاں کھانا نہ کھائیں تو وہ مجھے کوئی رقم نہیں دیتا۔ اسی طرح اگر میری گاڑی حاجیوں سے خالی ہو تو بھی وہ مجھے رقم نہیں دیتا۔ مذکورہ ہوٹل کا کھانا دوسرے ہوٹلوں کی نسبت مہنگا بھی ہوتا ہے۔ کیا یہ رقم میرے لیے شرعاً حلال ہے؟
سوال نمبر 2:
میں حاجیوں کو کھجور کے باغ میں بھی لے کر جاتا ہوں، وہاں کے لوگ بھی مجھے 5000 سے 50,000 روپے تک رقم دیتے ہیں۔ کیا یہ رقم میرے لیے شرعاً حلال ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق، سائل کا اگر ہوٹل مالکان اور کھجور کے باغات والوں سے معاہدہ ہو اور وہ اس معاہدے کے تحت سائل کو ان کے ہوٹل یا باغات پر بس روکنے پر رقم دیتے ہوں، تاکہ وہ حاجیوں کو مہنگا کھانا اور کھجوریں فروخت کرسکیں، تو یہ رشوت ہی کی ایک صورت ہے، جو شرعاً ناجائز و حرام ہے، جس سے سائل کو اجتناب لازم ہے۔ البتہ اگر ایسا کوئی معاہدہ نہ ہوا ہو، بلکہ وہ اپنے کاروبار کی ترویج و ترغیب کے لیے سائل کو کچھ رقم دیتے ہوں، تاکہ آئندہ بھی ان سے خرید و فروخت کی جائے، تو شرعاً سائل کے لیے وہ رقم لینا جائز ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحيح البخاري- طوق النجاة: 6979 - حدثنا عبيد بن إسماعيل حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه عن أبي حميد الساعدي قال استعمل رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلا على صدقات بني سليم يدعى ابن اللتبية فلما جاء حاسبه قال هذا مالكم وهذا هدية فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم فهلا جلست في بيت أبيك وأمك حتى تأتيك هديتك إن كنت صادقا ثم خطبنا فحمد الله وأثنى عليه ثم قال أما بعد فإني أستعمل الرجل منكم على العمل مما ولاني الله فيأتي فيقول هذا مالكم وهذا هدية أهديت لي أفلا جلس في بيت أبيه وأمه حتى تأتيه هديته والله لا يأخذ أحد منكم شيئا بغير حقه إلا لقي الله يحمله يوم القيامة فلأعرفن أحدا منكم لقي الله يحمل بعيرا له رغاء أو بقرة لها خوار أو شاة تيعر ثم رفع يده حتى رئي بياض إبطه يقول اللهم هل بلغت بصر عيني وسمع أذني (9/ 28)
وفی المستدرك على الصحيحين للحاكم: 1472 - حدثنا أبو عمرو عثمان بن أحمد بن السماك ببغداد، ثنا أحمد بن حيان بن ملاعب، ثنا أبو عاصم، ثنا عبد الوارث بن سعيد، عن حسين المعلم، عن عبد الله بن بريدة، عن أبيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «من استعملناه على عمل فرزقناه رزقا، فما أخذ بعد ذلك فهو غلول» هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه (1/ 563)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93107کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات