آمدنی و مصارف

ضابطہ کے خلاف حاصل کی ہوئی فیول سبسڈی کی رقم کا حکم

فتوی نمبر :
94235
| تاریخ :
2026-04-15
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

ضابطہ کے خلاف حاصل کی ہوئی فیول سبسڈی کی رقم کا حکم

السلام علیکم حضرت!
ابھی حال ہی میں حکومت نے فیول سبسڈی کے نام سے 2000 روپے کی ایک رقم کا اعلان کیا تھا۔ غلطی سے میں نے بھی اس کے لیے درخواست دے دی، اور وہ رقم میرے اکاؤنٹ میں موصول بھی ہوگئی۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ رقم میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ میں جس کمپنی میں کام کرتا ہوں، وہ مجھے ماہانہ فیول کے اخراجات ادا کرتی ہے، جو مارکیٹ میں فیول کی قیمت کے حساب سے ہوتے ہیں، جبکہ حکومت نے یہ اسکیم ان افراد کے لیے رکھی تھی جن کی ماہانہ آمدنی 40,000 روپے سے کم ہو۔
میری ماہانہ تنخواہ 87,000 روپے ہے۔
براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر حکومت کی مذکورہ فیول سبسڈی صرف ان افراد کے لیے مقرر کی گئی تھی جن کی ماہانہ آمدنی 40,000 روپے سے کم ہو، اور سائل کی ماہانہ آمدنی 87,000 روپے ہے، تو سائل مذکورہ سبسڈی کا اہل نہیں تھا؛ چنانچہ اس کے لیے 2,000 روپے کی مذکورہ رقم وصول کرنا جائز نہیں۔ لہٰذا اگر رقم وصول ہوچکی ہے تو اسے متعلقہ حکومتی ادارے کو واپس کرنا لازم ہے، اور اگر واپسی ممکن نہ ہو تو مذکورہ رقم کسی مستحقِ زکوٰۃ شخص کو بغیر ثواب کی نیت کے دے دی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التنزیل العزیز: {لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ} [البقرة: 188]
وفي صحيح البخاري: وقال النبي صلى الله عليه وسلم: «المسلمون عند شروطهم» اھ (3/ 92)
وفی الدر المختار: لا ‌يجوز ‌التصرف ‌في ‌مال ‌غيره بلا إذنه. ( كتاب الغصب ، ص: 617 ، ط: دار الكتب العلمية)
وفی ردالمحتار: (قوله: لا باخذ مال في المذهب)... إذ لا يجوز لاحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي. (باب التعزير:مطلب في التعزير بأخذ المال،4/61 ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94235کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات