آمدنی و مصارف

بینکوں کو سہولت دینے سافٹ وئیر کمپنی میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
95968
| تاریخ :
2026-06-03
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

بینکوں کو سہولت دینے سافٹ وئیر کمپنی میں ملازمت کا حکم

میں ایک کمپنی HBZ Services Private Limited میں بطور سافٹ ویئر انجینئر کام کرتا ہوں، جو کہ Habib Bank AG Zurich کی ایک سبسڈری (subsidiary) کمپنی ہے۔
HBZ Services Private Limited ان تمام بینکس کو آئی ٹی سروسز فراہم کرتی ہے جو Habib Bank AG Zurich کے تحت کام کرتے ہیں۔
یہ کمپنی دبئی میں رجسٹرڈ ایک علیحدہ سافٹ ویئر کمپنی ہے۔ یہ خود سود پر قرض نہیں دیتی۔
HBZ Services Private Limited اپنی آمدنی خود پیدا کرتی ہے، اپنا بجٹ خود بناتی ہے، اور یہ کوئی مالیاتی (financial) کمپنی نہیں بلکہ ایک آزاد سافٹ ویئر ہاؤس ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ یہ کسی بینک کا براہِ راست ڈیپارٹمنٹ نہیں ہے بلکہ ایک سبسڈری سافٹ ویئر کمپنی ہے۔
یہ اپنی سسٹر کمپنیوں جیسے Habib Metro Bank وغیرہ کو آئی ٹی سروسز دیتی ہے، جن میں کمپلائنس، گورننس، ٹیسٹنگ، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، سائبر سیکیورٹی اور ڈیو اوپس وغیرہ شامل ہیں۔ یہ سسٹر کمپنیاں HBZ Services کو اس کی خدمات کے بدلے ادائیگی کرتی ہیں، اور پھر HBZ Services انہی آمدنیوں سے اپنے ملازمین کو تنخواہیں دیتی ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسی کمپنی میں کام کرنا میرے لیے جائز (حلال) ہے یا نہیں؟
اور کیا اس کمپنی سے حاصل ہونے والی میری تنخواہ حلال ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور کمپنی صرف آئی ٹی/سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، سائبر سیکیورٹی، کمپلائنس اور دیگر تکنیکی خدمات فراہم کرتی ہواور اس کا براہِ راست تعلق سودی معاملات کی انجام دہی، معاونت یا سودی لین دین کے انتظام سے نہ ہو، تو ایسی کمپنی میں ملازمت کی گنجائش ہے اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ شرعاً جائز (حلال) ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار»: (‌و) ‌جاز (‌بيع ‌عصير) ‌عنب (‌ممن) ‌يعلم ‌أنه (‌يتخذه ‌خمرا) لان المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره، وقيل يكره لاعانته على المعصية، ونثل المصنف عن السراج: والمشكلات أن قوله: ممن أي من كافر، أما بيعه من المسلم فيكره، ومثله في الجوهرة والباقاني وغيرهما.زاد القهستاني معزيا للخانية أنه يكره بالاتفاق» (ص661)
وفی حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي»تحت (قوله وجاز تعمير كنيسة) ‌قال ‌في ‌الخانية: ‌ولو ‌آجر ‌نفسه ‌ليعمل ‌في ‌الكنيسة ويعمرها لا بأس به لأنه لا معصية في عين العمل» (6/ 391)
وفی فقہ البیوع للشیخ تقی العثمانی : وقد اشتھر علی الألسُن أن حکم التعامل مع من کان مالُہ مخلوطا بالحلال والحرام أنہ اؔن کان الحلال فیھا أکثر،جاز التعامل معہ بقبول ھدیتہ وتعاقد البیع والشراء معہ،وبذٰلک صدرت بعض الفتاوی،ولکن مایتحقق بعد سبر کلام الفقہاء الحنفیۃ فی ھذا الموضوع أن اعتبار الغلبۃ انما ھو فیما اذا کان الحلال متمیزا عن الحرام عند صاحبہ،ولا یعلم المتعامل معہ أن مایعطیہ من الحلال أو من الحرام ،فحینئذ تعتبر الغلبۃ،بمعنی انہ ان کان اکثر مالہ حلالا،یفرض أن مایعطیہ من الحلال،والعکس بالعکس،کما قدمنا نصوصہ فی الصورۃ الاولی.أما اذا کان مخلوطا بالحرام دون تمییز أحدھما بالآخر،فانہ لا عبرۃ بالغلبۃ فی ھذہ الحالۃ فی مذھب الحنفیۃ، بل یحل الانتفاع من المخلوط بقدر الحلال، سواء اکان الحلال قلیلا ام کثیرا.(1031/2)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95968کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات