جانوروں کو حاملہ کرانے کے لئے انجکشن لگوانا اور اس کی اجرت لینا جائز ہے یا نہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں اگر جانور کو حاملہ کرانے کے لیے مصنوعی طریقے سے نر جانور کا مادۂ منویہ انجکشن یا دیگر طبی ذرائع سے مادہ جانور کے رحم میں منتقل کیا جاتا ہو، تو جانوروں کی افزائشِ نسل کے لیے اس طریقے کو اختیار کرنے میں شرعاً حرج نہیں۔ نیز اس عمل کو انجام دینے والے ڈاکٹر یا ٹیکنیشن کی اجرت چونکہ حمل کے یقینی طور پر ٹھہرنے کے مقابلے میں نہیں، بلکہ انجکشن لگانے اور متعلقہ خدمت انجام دینے کے مقابلے میں ہوتی ہے، اور اجارہ کا تعلق منافع (خدمات کی انجام دہی) سے ہوتا ہے۔ اس لیے اس عمل کی مقررہ اجرت لینا بھی جائز ہے۔
کما فی الهدایۃ: الإجارة عقد يرد على المنافع بعوض. (277/3)
وفیہ أیضاً: لا بأس بإخصاء البهائم. (458/3)