آمدنی و مصارف

جوے میں کمائی ہوئی رقم کے برابر رقم جیب سے صدقہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
98236
| تاریخ :
2026-08-06
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

جوے میں کمائی ہوئی رقم کے برابر رقم جیب سے صدقہ کرنے کا حکم

کیا فرماتے هیں مفتیان کرام اس مسلے کے بارے میں که ز ید نے پندره هزار گیم سے جوا لیا پھر اپںنے حلال کے کمائی سے اسکو صدقه کردیا غریبوں پر بغیر ثواب کی نیت سے تو کیا اس طرح جائز هے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جوئے سے حاصل شدہ رقم کو اس کے اصل مالک کو لوٹانا، اگر وہ نہ ہو تو اس کے وارثوں کو لوٹانا لازم ہے۔ اور اگر اصل مالک اور اس کے وارثوں تک رسائی ممکن نہ ہو تو اصل مالکان کی طرف سے اس رقم کو صدقہ کرنا لازم ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر زید کو اصل مالک (جس سے گیم جیت کر رقم لی ہے)معلوم ہے تو اس کو لوٹانا لازم ہے، صدقہ کرنے سے وہ بری الذمہ نہیں ہو گا۔ البتہ اگر اس تک کسی بھی طریقے سے رسائی ممکن نہ ہو، تو زید کا جوئے کی رقم خرچ ہونے کی وجہ سے اپنی رقم سے بغیر نیتِ ثواب صدقہ کرنے کا عمل بھی شرعاً درست ہے۔ بہرصورت زید پر اس کے ساتھ ساتھ بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ جوا نہ کھیلنے کا عزم کرنا بھی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴾ الآية (المائدة،الآیت:۹۰)
و في رد المحتار :وعلى هذا قالوا لو مات الرجل وكسبه من بيع الباذق أو الظلم أو أخذ الرشوة يتورع الورثة، ولا يأخذون منه شيئا وهو أولى بهم ويردونها على أربابها إن عرفوهم، وإلا تصدقوا بها لأن سبيل الكسب الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه اهـ۔(فصل في البيع،ج:6،ص:385،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98236کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات