نئی بیوی کو اس کے والدین سے ملوانے لے جانے کے لئے کیا حکم ہے؟ اور کتنے وقفے کے بعد لے جانا چاہیے ؟ شریعت کی روشنی سے بیان فرمائیں۔
اگر سسرال قریب یا اسی شہر میں ہو تب تو ہر ہفتہ، دس دنوں میں ایک مرتبہ اُسے اپنے والدین کے ہاں جانے کی اجازت ہونی چاہیے اور اگر شوہر بھی ساتھ چلا جائے تو زیادہ بہتر ہے اور اگر سسرال دور ہو تو باہمی نشاط و حالات پر مبنی ہے، تاہم بوقت ضرورت باہمی مشورہ سے لے جایا کرے تویہ زیادہ بہتر ہوگا۔
كما فى الدر المختار: (ولا يمنعها من الخروج إلى الوالدين) في كل جمعة إن لم يقدرا على إتيانها على ما اختاره في الاختياراھ (3/ 602) والله أعلم بالصواب