احکام ذبح

مشینی ذبیحہ کا حکم

فتوی نمبر :
16100
| تاریخ :
عبادات / قربانی و ذبیحہ / احکام ذبح

مشینی ذبیحہ کا حکم

میرے خاندان کے کچھ رشتہ دار آسٹریلیا گئے،وہ مجھ سے مشینی ذبیحہ کے بارے میں سوال کرتے ہیں،انہوں نےوہاں کے اسلامک سینٹر سے بھی سوال کیا تو حلال کا فتویٰ ان کو بتایا گیا،مگر وہاں کے ہی سینٹر سے اس کے مخالف فتوی بھی جاری ہوا ہے،اب وہ لوگ کسی اچھے اور مستند مفتی صاحب سے اس کے بارے میں فتویٰ چاہتے ہیں۔
(1)کیا زندہ جانوروں کا مشینی ذبیحہ حلال ہے؟
(2)اگر یہ حلال ہے تو کچھ لوگ اس کو حرام کیوں کہتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی شخص بسم اللہ پڑھ کی مشین کا بٹن دبادے اور مشین کا بلیڈ تمام جانوروں کی گردن پر بیک وقت(یعنی کسی پر پہلے کسی پر بعد میں نہ)چلےتو اس صورت میں وہ تمام جانور شرعاً بھی حلال شمار ہوں گے اور ان کا کھانا بلاشبہ جائز اور حلال ہے۔
مگر عام طور پر ایسا نہیں ہوتا،بلکہ بعض جانوروں کی گردنوں پر بلیڈ پہلے چل جاتا ہے،جبکہ دوسرے بعض کی گردنوں پر بعد میں،اب جن کی گردنوں پر پہلے چلا ہے،وہ بلاشبہ حلال اور ذبحِ اسلامی ہیں اور بعد والے حرام اور میتہ کے حکم میں ہیں، پھر ان جانوروں میں چونکہ تفریق ممکن نہیں اور معاملہ حلال وحرام کا ہے،اسلئے حرام شے کے کھانے سے بچنے کیلئے احتیاطاً سب پر ہی حرام کا اطلاق ہوتا ہے، لہذا مشینی ذبیحہ کے کھانے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار:(و) ذكاة (الاختيار) (ذبح بين الحلق واللبة) بالفتح: المنحر من الصدر (وعروقه الحلقوم) كله وسطه أو أعلاه أو أسفله: وهو مجرى النفس على الصحيح (والمريء) هو مجرى الطعام والشراب (والودجان)(الیٰ قوله)(وشرط كون الذابح مسلما حلالا خارج الحرم إن كان صيدا) (أو كتابيا ذميا أو حربيا) (الیٰ قوله)(وتارك تسميةعمداً) (فإن)(تركهاناسيا)(حل)اھ (6/293/299)۔
وفی البحر الرائق: وفی الحاوی جمع العصافیر فذبح واحدة وسمی وذبح اخری علیٰ اثرہ بتلك التسمیةلاتؤکل ولو امرالسکین علیھم بتسمیة واحدة جاز اھ(8/169)۔
وفی الھندیة:والعروق التي تقطع في الذكاة أربعة: الحلقوم وهو مجرى النفس، والمريء وهو مجرى الطعام، والودجان وهما عرقان في جانبي الرقبة يجري فيها الدم، فإن قطع كل الأربعة حلت الذبيحة، وإن قطع أكثرها فكذلك عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى -، وقالا: لابد من قطع الحلقوم والمريء وأحد الودجين، والصحيح قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى – اھ(5/287)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 16100کی تصدیق کریں
0     978
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قربانی کا جانور ذبح کرنا - عورت کا ذبیحہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام ذبح 0
  • قربانی کے جانور پر تکبیر بھول جانےکا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • حاملہ جانور کو قربانی میں ذبح کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • بکرے کو مسنون طریقہ کے ہٹ کر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کیا جانور کو بجلی کا جھٹکا دے کر ذبح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • یہودیوں کے ذبیحے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 1
  • شیعہ کے ذبیحے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • سیلاب زدگان سے قربانی کا جانور کم قیمت میں خرید کر قربانی کرنا

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • قربانی کی کھال سے حاصل شدہ رقم کا مصرف

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جھٹکے اور کرنٹ کے ذریعہ جانور کو مارنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کفریہ عقائد کے حامل یا بدعات میں مبتلا شخص کے ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت اگر اس کی کھال میں کیڑا نکل آئے، توایسی قربانی کاحکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • رات کے وقت قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مرغیاں ذبح کرتے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اس کے سر میں گولی مارنے یا کرنٹ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کیاجانور ذبح کرنے کے بعد بھی اس کا سر تن سے جدا کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • غیر مسلم کا تکبیر پڑھ کر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • گوشت کے حلال ہونے سے متعلق غیر مسلم کی خبر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جانور کو ذبح کرتے وقت اس کی گردن الگ کر دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • دو سال عمرکی گائے کے اگر دانت نہ نکلے ہوں تو اس کی قربانی کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   احکام ذبح 0
  • گوشت خرید کر تقسیم کرنے سے عقیقہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام ذبح 0
Related Topics متعلقه موضوعات