(+92) 0317 1118263

اشیاء و مصارف مسجد

تعمیرِ مسجد کے لۓ مودودیوں سے چندہ لینا

فتوی نمبر :
59992
| تاریخ :
2007-06-21
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

تعمیرِ مسجد کے لۓ مودودیوں سے چندہ لینا

محترم و مکرم جناب مفتیانِ کرام السلام علیکم !
بعد از سلامِ مسنون گذارش ہے کہ کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص اہلِ سنت و الجماعت حنفی دیوبند ی مسلک کا مسجد تعمیر کرتا ہے، لیکن تعمیرِ مسجد میں شخصِ موصوف مودودیوں سے تعاون لیتا ہے مالی صورت میں ، مثلاً چادریں ،چٹائیاں ،لاؤڈسپیکر وغیرہ بمعہ اس بات کے کہ شخصِ موصوف اپنے مسلک کو ، یعنی اہل سنت و الجماعت حنفی دیوبندی پر مودودیوں کی طرف سے اس تعاون کے ساتھ کوئی شرط نہیں ہے، حتیٰ مودودی تعاون کے ساتھ ساتھ مسجد اور اہلِ مسجد کیلۓ اپنی طرف سے کوئی قاعدہ ضابطہ اور شرط نہیں لگاتے ،بلکہ صرف کسی مسلک کا ایک امام ہو اور اہلِ مسجد کے پانچ افراد متعین ہوں درخواست پیش کریں تو مسجد میں مودودیوں سے تعاون لینا جائز ہے کہ نہیں ؟ اگر جائز نہیں تو فقہ حنفی کا کونسا حکم لگتا ہےحرام،مکروہ وغیرہ میں سے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مودودی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اگر چہ جمہور کے مخالف آراء رکھنے اور انبیاءِ کرام وصحابۂ عظام سے متعلق اپنے مخصوص طرزِ عمل کی وجہ سے قابلِ نفرت ہیں اور ان سے مدد لینے میں اگر انتشار کا اندیشہ ہو تو اس سے احتراز بہتر ہے ۔
تاہم یہ فرقہ عقیدے کے اعتبار سے مسلمان ہے اور جب تعاون کی صورت میں ان کی طرف سے کسی قسم کی غرضِ فاسدبھی نہیں تو ان سے تعاون لینے اور تعمیرِ مسجد میں خرچ کرنے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی تفسير الألوسي روح المعاني : و ذكر بعضهم جواز الاستعانة بشرط الحاجة و الوثوق أما بدونهما فلا تجوز و على ذلك يحمل خبر عائشة ، و كذا ما رواه الضحاك عن ابن عباس في سبب النزول- و به يحصل الجمع بين أدلة المنع و أدلة الجواز ، على أن بعض المحققين ذكر أن الاستعانة المنهي عنها إنما هي استعانة الذليل بالعزيز و أما إذا كانت من باب استعانة العزيز بالذليل فقد أذن لنا بها اھ (2/ 116)۔
و فی الدر : ( و سببه إرادة محبوب النفس ) في الدنيا ببر الأحباب و في الآخرة بالثواب يعني بالنية من أهلها لأنه مباح بدليل صحته من الكافر اھ
و فی الشامية : بخلاف الوقف فإنه لا بد فيه من أن يكون في صورة القربة ، و هو معنى ما يأتي في قوله و يشترط أن يكون قربة في ذاته ؛ إذ لو اشترط كونه قربة حقيقة لم يصح من الكافر اھ (4/339)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59992کی تصدیق کریں
0     675
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 3
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • تعمیرِ مسجد کے لۓ مودودیوں سے چندہ لینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ایک مسجد کو بیچ کر اس کی رقم سے دوسری مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات