اگر شوہر اور بیوی ایک ساتھ رہتے ہیں، لیکن ان کے درمیان ازدواجی تعلق نہ ہو ، تو اس بارے میں اسلام میں کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔
اگر بیماری وغیرہ کوئی عذر شرعی مانع نہ ہو ، تو چار ماہ میں ایک بار بیوی کا حق زوجیت ادا کرنا واجب ہے، جس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شوہر بہت سخت گناہ گار ہو رہا ہے، لہذا شوہر پر لازم ہے کہ موقع بموقع بیوی کے مزاج کے مطابق اس حق کی ادائیگی کرے ۔
کما في الدر المختار: ويسقط حقها بمرة ويجب ديانة أحيانا ولا يبلغ الإيلاء إلا برضاها اھ (3/ 203)