شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی پر شوہر کے حقوق اور شوہر کیلئےدوسری شادی کا حکم

فتوی نمبر :
29283
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی پر شوہر کے حقوق اور شوہر کیلئےدوسری شادی کا حکم

سوال(1)شوہر کا بیوی پر کیا حق ہے؟اگر بیوی شوہر کی جائز باتوں پر بحث وتکرار کرتی ہو،تو ایسی صورت میں شوہر کیا کرے؟جبکہ شوہر جب بیوی کو سمجھائے تو بیوی یہ طعنہ دے کہ آپ مجھے ہمیشہ اپنے مطلب کے لئے کام کرواتے ہیں،آپ کو میرا کوئی احساس نہیں،وغیرہ وغیرہ
(2) میری شادی کو دو سال ہوگئے ہیں،لیکن ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہوئی،میری رپورٹ ٹھیک ہے،لیکن بیوی کے ہارمونز ٹھیک نہیں ہیں،جس کی وجہ سےاولاد نہیں ہو پا رہی،جبکہ ہر ممکنہ علاج کروا لیا گیا ہے،ایسی صورت میں میرے لئے شادی کا کیا حکم ہے؟ میں صاحبِ حیثیت ہوں اور پہلی بیوی کو بھی انصاف اور مکمل تحفظ کے ساتھ اپنے ساتھ ہی رکھنا چاہتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)بیوی کے ذمہ شوہر کے بہت سے حقوق ہیں،مثلاً:
(الف) ہر امر میں اس کی اطاعت کرنا،بشرطیکہ معصیت نہ ہو۔
(ب) اس کی استطاعت سے زیادہ نان ونفقہ طلب نہ کرنا-
(ج) شوہر کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر میں نہ آنے دینا -
(د) اس کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلنا-
(ہ) اس کی اجازت کے بغیر اس کے مال میں سے کسی کو نہ دینا -
(و) نفل نماز اور نفل روزہ اس کی اجازت کے بغیر نہ رکھنا-
(ز) اگر صحبت کے لئے بلائے تو شرعی مانع کے بغیر اس سے انکار نہ کرنا-
(ح) اپنے شوہر کو افلاس یا بدصورتی کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا۔
(ط) اس کے سامنے زبان درازی نہ کرنا وغیرہ۔
صورتِ مسئولہ میں سائل کی بیوی پر لازم ہے کہ اپنے شوہر کی جائز باتوں پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرے،اس میں حتیٰ الامکان اپنی طرف سے کمی کوتاہی نہ ہونے دے،تاہم سائل پر بھی لازم ہے کہ اپنی بیوی کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے،بلاوجہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اس کو تنگ نہ کرے،اس کے بھی آرام وراحت کا پورا خیال رکھے۔
(2) سائل اگر واقعۃً صاحبِ حیثیت ہے اور اس کو پوری طرح یقین یا غالبِ گمان ہے کہ شادی کےبعد دونوں بیویوں کے شرعی حقوق اچھی طرح ادا کرسکے گا اور دونوں میں برابری کرسکے گا تو ایسی صورت میں سائل شرعاً دوسری شادی بھی کرسکتا ہے،اس میں کوئی حرج نہیں،البتہ آج کل کی قانونی پریشانیوں سے بچنے کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لے کر ان کی رضامندی سے دوسری شادی کرلے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی بدائع الصنائع: ومنها المعاشرة بالمعروف، وأنه مندوب إليه، ومستحب قال الله تعالى: {وعاشروهن بالمعروف} [النساء: 19] قيل هي المعاشرة بالفضل والإحسان قولا وفعلا وخلقا قال النبي: - صلى الله عليه وسلم - «خيركم خيركم لأهله، وأنا خيركم لأهلي» ، وقيل المعاشرة بالمعروف هي أن يعاملها بما لو فعل بك مثل ذلك لم تنكره بل تعرفه، وتقبله وترضى به، وكذلك من جانبها هي مندوبة إلى المعاشرة الجميلة مع زوجها بالإحسان باللسان، واللطف في الكلام، والقول المعروف الذي يطيب به نفس الزوج، وقيل في، قوله تعالى {ولهن مثل الذي عليهن بالمعروف} [البقرة: 228] أن الذي عليهن من حيث الفضل والإحسان هو أن يحسن إلى أزواجهن بالبر باللسان، والقول بالمعروف، والله عز وجل أعلم اھ(2/334)۔
وفی البحر الرائق: وقال تعالى: {فإن خفتم ألا تعدلوا فواحدة أو ما ملكت أيمانكم} [النساء: 3]
وفي فتح القدير فاستفدنا أن حل الأربع مقيد بعدم خوف عدم العدل وثبوت المنع عن أكثر من واحدة عند خوفه فعلم إيجابه عند تعددهن اهـ (3/234)۔
وفی الموسوعة الفقھیة الکویتیة: ثم ان وجوب طاعة الزوج مقید بأن لایکون فی معصیة،فلایجوز للمرأة أن تطیعھا فی ما لایحل اھ(30/123)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29283کی تصدیق کریں
0     815
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات