احکام وصیت

لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

فتوی نمبر :
30059
| تاریخ :
2017-01-24
معاملات / ترکات / احکام وصیت

لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

السلام علیکم !میرے ایک عزیز امریکا میں رہتے ہیں۔ ان کی کوئی اولاد نہیں ہوئی، انہوں نے ایک لڑکا پیدائش کے دن سے ہی گود لیا ہوا ہے وہ چاہتے ہیں کہ انکی وفات کے بعد ان کالے پالک بیٹا پریشان نہ ہو، کیونکہ شرعی طور پر لے پالک بچے کا وراثت میں حصہ نہیں، کیا وہ اپنی زندگی میں بچے کے نام اپنی میراث کر سکتے ہیں ؟ کیا وہ لے پالک بیٹے کیلئے میراث کی وصیت کرسکتے ہیں؟ کیا ان کی اس وصیت کو انکی موت کے بعد ان کے بہن بھائی چیلنج کر کے بچے کو اس کے مال و متاع سے محروم کر سکتے ہیں؟ بہتر طریقہ کونسا ہو سکتا ہے اور کتنے فیصد کی وصیت کی جا سکتی ہے؟ بچے کی اس وقت عمر ۱۲ سال کی ہے۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا مذکور لے پالک کے مستقبل کے سلسلہ میں مذکور جذبہ واقعۃً قابل قدر ہے، لیکن سارا کچھ اس کو دے دینا اور اپنے حقیقی ورثاء کو بالکل محروم کر دینا بھی گناہ کی بات ہے اس سے احتراز چاہیے۔
سائل کو چاہیے کہ دو صورتوں میں سے ایک صورت پر عمل کرے یا تو اپنی زندگی میں مناسب مالیت کی جائیداد اس کو دیکر باضابطہ مالکانہ قبضہ دیدے، محض کاغذات میں نام کر دینا مالک بننے کے لیے کافی نہیں یا گواہوں کے روبرو وصیت کرلے میرے مرنے کے بعد ایک تہائی (۳/۱) یا آدھی تہائی (۶/۱) ترکہ مذکور لے پالک کو دیا جائے اور اس کو تحریر بھی کرلے۔ اس طرح کرنے سے مذکور لے پالک اور حقیقی ورثاء سب کا لحاظ ہو جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی در المختار: (وتجوز بالثلث للأجنبي) عند عدم المانع (وإن لم يجز الوارث ذلك لا الزيادة عليه إلا أن تجيز ورثته بعد موته)۔
وفیہ ایضاً: و) شرائط صحتها (في الموهوب أن يكون مقبوضا غير مشاع مميزا غير مشغول)(الی قولہ) (و تتم) الھبۃ (بالقبض) الکامل۔(۵/۶۵۰)
وکما فی الھندیۃ: رجل وهب في صحته كل المال للولد جاز في القضاء ويكون آثما فيما صنع، كذا في فتاوى قاضي خان.
و فیہ ایضًا: الموهوب له إن كان من أهل القبض فحق القبض إليه، وإن كان الموهوب له صغيرا أو مجنونا فحق القبض إلى وليه، ووليه أبوه أو وصي أبيه ثم جده ثم وصي وصيه۔ (۵/۳۹۲) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقاص احمدمشتاق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 30059کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • وارث کے حق میں وصیت اور استفتاء برائے تقسیم ترکہ

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات