احکام وصیت

والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
80303
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وصیت

والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

محترم جناب مفتی صاحب !السلام علیکم ورحمۃ الله و بركاتہ!
بعد از سلامِ مسنون مؤدبانہ گزارش ہے کہ ایک اہم استفتاء پیشِ خدمت ہے، براہِ کرم را ہنمائی فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔
ہمارے والد صاحب کپڑا مارکیٹ میں کافی عرصہ سےکاروبار کرتے تھے ،اور ان کی ذاتی ملکیت میں ایک دوکان تھی، اور ٹھٹائی کمپاؤنڈ میں ایک فلیٹ ہمارے والد نے پگڑی پر حاصل کیا تھا،اس میں ہماری رہائش تھی ،اور پھر کچھ عرصہ بعد وہ بلڈنگ فروخت ہونے لگی، تو ہماری والدہ نے اس طرح سے اُسے خریدا کہ ساڑھے چھ لاکھ خود ہماری والدہ نے اپنی رقم جو ہماری نانی نے ہدیۃً دی تھی، اور ڈھائی لاکھ والد صاحب نے معاونت کے طور پر ادا کر دی، جو 9 لاکھ کل رقم بنتی ہے ،اور اس بلڈنگ کی آنرشپ والدہ کے نام منتقل ہو گئی، چونکہ بلڈنگ میں تین فلیٹ اور دو دوکانیں تھیں ،جن میں سے ایک فلیٹ تو ہمارے والد صاحب نے پہلے ہی پگڑی پر خریدا تھا ،اور اسی میں ہماری رہائش تھی ،اور ہمارے سے اوپر والی منزل کا فلیٹ ہم بھائیوں نے تعاون کے طور پر ساڑھے چار لاکھ رقم دیکر کرایہ داروں سے خالی کروایا ،اور پھر کچھ عرصہ بعد یہ بلڈنگ تین کروڑ بیس لاکھ میں فروخت کر دی گئی ،اور فروختگی کی ایڈوانس کی رقم سے کرایہ داروں سے باقی ایک فلیٹ اور ایک دوکان خالی کروائی، اور دوسری دوکان قرضہ لیکر خالی کروائی، جو بعد میں ادا کیا گیا۔ جب بلڈنگ کی فروخت کی رقم آئی، تو ہمارے والد کی دوکان پر موجود واجب الادا قرض کے بیس لاکھ ادا کیے گئے ،اور باقی رقم سے ناظم آباد میں ایک پلاٹ خریدا گیا، پلاٹ ہمارے والد کے نام سے خریدا گیا، بعد میں اپنی زندگی میں ہی اس مرض الوفات میں والد نے والدہ کے نام کر دیا تھا ، ہمارے والد نے اپنی زندگی میں اس بات کی صراحت فرمادی تھی کہ دوکان میری بچیوں کی ہے، ہم سب ورثاء اس بات پر بخوشی راضی ہیں۔ مزید یہ کہ ہمارے والد پر 22 لاکھ روپیہ قرض تھا، ہم تینوں بھائیوں نے اپنے والد کے انتقال پر ان کے قرض خواہوں سے یہ کہہ دیا تھا کہ اپنے والد کے قرضہ کو ہم ادا کریں گے ۔ ہمارے والد کو قرض کے بوجھ سے سبکدوش کر دیا جائے۔ براہِ کرم آپ حضرات حکمِ شرعی واضح فرما دیجیے کہ اس پوری تفصیل کی رو سے ہمارے والد کا ترکہ کیا کچھ ہے ،اور وہ ورثاء میں کس طرح تقسیم ہو گا ؟ ورثاء میں ہم تین بھائی ، دو بہنیں اور ہماری والدہ ہیں، جبکہ مرحوم کے والدین مرحوم سے پہلے انتقال کر چکے تھے۔
نوٹ : واضح رہے کہ سوال میں مذکوربلڈنگ خرید کر اسکی آنر شپ والدہ کے نام منتقل ہونے کے بعد رہائشی فلیٹ کی ملکیت والد صاحب کو دینے کی کوئی صراحت نہیں کی گئی تھی، جبکہ والدہ نے بیس لاکھ روپے والد صاحب کو قرض اتارنے کیلئے تعاون کے طور پر دیے تھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مرحوم والد کا ترکہ صرف وہی دوکان ہے، جس کی انہوں نے بیٹیوں کے لئے وصیت کر رکھی ہے،اور یہ وصیت وارث کے حق میں ہونے کی وجہ سے معتبر نہیں ،الا یہ کہ تمام ورثاء عاقل بالغ ہوں تو مرحوم کی وصیت کے موافق عمل کر کے یہ دوکان بیٹیوں کو دے سکتے ہیں، جبکہ مذکور بلڈنگ اور اس سے حاصل ہونے والی رقم اور پلاٹ بیوہ کی مملوک ہیں، وہ اپنی مرضی سے ان میں جو چاہے تصرف کر سکتی ہے ،کسی دوسرے کو اس میں حصہ داری کا دعویٰ اور تقسیمِ ترکہ کا مطالبہ درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الفتاوى الهندية: ولا تجوز الوصية للوارث عندنا إلا أن يجيزها الورثة اھ (6/ 90)۔
وفيها ايضاً: وأما حكمه فثبوت الملك في المبيع للمشتري اھ (3/ 3)۔
وفي شرح المجلة: كل يتصرف في ملكه كيف شاء اھ (۴/ ۱۳۲)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہ نواز عباس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80303کی تصدیق کریں
0     597
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • وارث کے حق میں وصیت اور استفتاء برائے تقسیم ترکہ

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات