احکام وصیت

زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

فتوی نمبر :
68725
| تاریخ :
2023-10-23
معاملات / ترکات / احکام وصیت

زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

حاجی غلام اللہ1999 میں ایک روڈ حادثے میں وفات پاچکے ہیں ، اور پسماندگان میں ایک اہلیہ، سات بیٹی، اور پانچ بیٹے ہیں، حاجی غلام اللہ مرحوم کے وفات کے بعد ان کی جائیداد ان کے بھائیوں نے وارثین میں باہمی رضامندی سے منصفانہ تقسیم کی۔
عرض یہ ہے کہ حاجی غلام اللہ کے بڑے بیٹے ثناء اللہ کے حصے میں جو زمین آئی ہے، یہ زمین بر مہ ہوٹل سریاب روڈ کو ئٹہ میں واقع ہے، اور 1999 سے بھی ثناء اللہ اپنا کاروبار کر رہے ہیں، ثناء اللہ نے اسی زمین سے مسجد کیلئے بھی ایک ٹکڑا زمین وقف کیا ہے، مذکو رہ زمین کا انتقال ابھی تک ثناء اللہ کے نام نہیں ہوا ہے ، انتقال کرنے کےلئےجب ہم سابقہ مالکِ زمین کے پاس گئے جس سے حاجی غلام اللہ نے زمین خرید ی تھی ، وہ بندہ بھی فوت ہو چکا ہے، سابقہ مالک کے بیٹے نے یہ بولا کہ میرے والد نے وصیت کی ہے کہ انتقال حاجی غلام اللہ کے تمام وارثین میں شریعت کے روسے تقسیم کیا جائے، مسئلہ یہ ہے کہ مذ کو رہ ز مین حاجی غلام اللہ کے بڑے بیٹے ثناء اللہ کی ملکیت ہے، زمین کو ثناء اللہ کے نام کرنے سے حاجی غلام اللہ کی اہلیہ ، تمام بیٹے ، اور تمام بیٹیوں کو کوئی اعتراض نہیں، لہذا سابقہ مالک کے اعتراض کو دور کر کے انتقال ثناء اللہ کے نام کر کے مسئلہ کو حل کر کے مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا سوال پوری طرح واضح نہیں، اور اس میں اس بات کی بھی صراحت نہیں کہ مرحوم غلام اللہ نے جب مذکور زمین با قاعدہ اس کے مالک سے خرید لی تھی، تو اب سابقہ مالک کے بیٹے کا اس میں دخل اندازی کی کیا وجہ ہے ؟ تاہم مذکور زمین اگر مرحوم حاجی غلام اللہ نے سابقہ مالک کی رضا مندی سے خریدی ہو ، اور پھر مرحوم غلام اللہ کی وفات کے بعد اس کے ورثاء نے (شرعی طریقہ کار کے مطابق) ترکے کی منصفانہ تقسیم کر لی ہو تو ایسی صورت میں سابقہ مالک کے بیٹے کے لئے اس زمین میں دخل اندازی کرنے کا اختیار حاصل نہ ہو گا۔
تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو اسکی مکمل وضاحت کر کے سائل سوال دوبارہ ای میل کر دے ، اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کیا جائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68725کی تصدیق کریں
1     913
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کیلئے کی ہوئی وصیت اور مکان کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات