احکام وصیت

والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
69938
| تاریخ :
2023-12-24
معاملات / ترکات / احکام وصیت

والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

میری عمر 45 سال ہے ، میں اپنی بہن جس کا 2 سال پہلے انتقال ہو گیا تھا ، اس کے 6سال کے بیٹے کو پال رہی ہو ں، میری شادی نہیں ہوئی، اور والد کا 6 سال پہلے انتقال ہو چکا ہے ، میں اپنے والد کے گھر میں والدہ اور 2 بھائیوں اور ان کی فیملی کے ساتھ رہتی ہوں میرا سوال یہ ہے ، کہ کیا میں اپنی والدہ سے اپنی والد کی وراثت میں سے اپنا حصہ مانگ سکتی ہوں اور الگ گھر لے کے رہ سکتی ہوں، ہمارے گھر میں 6 کمرے ، 6 بات روم ، 2 کچن ، 2 ڈرائنگ کمرے اور 2 TV کمرے ہیں ، مطلب اوپر نیچے 2 گھر یا دو منزل ہے ، میں صرف ایک کمرے میں اپنے بھانجے کے ساتھ رہتی ہوں، اور بڑے بھائی کے پاس جو کچن ہے وہ استعمال کرتی ہوں، بڑے بھائی کی منزل میں ایک کمرے میں میری والدہ رہتی ہیں ، اور چھوٹے بھائی کی منزل میں میں رہتی ہو ، یہ گھر میرے والد نے بنایاتھا ، میری والدہ نہ مجھے میرا حصہ دیتی ہے ، نہ ایک کمرے کے علاوہ میرا گھر کے کسی حصے پہ اختیار ہے ، میرے بھائیوں کی اچھی نوکری اور کار اور پلاٹ ہیں ، چاہیئے تو گھر بیچے بغیر بھی وراثت سے میرا حصہ دے سکتی ہیں ، لیکن میری والدہ ایسا بھی نہیں کرنے کو کہتی ، اور کہتی ہیں جب تک میں زندہ ہوں، تمہیں وراثت نہیں مل سکتی جب کے یہ گھر میرے والد کے نام پر ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کر دہ وضاحت اگر واقعۃ ًدرست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو، اورواقعۃ سائلہ کے مطالبہ کے باوجود سائلہ کی والدہ ترکہ کی تقسیم میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہو، یااپنی زندگی میں تقسیم کے لئے تیار نہ ہو، تو ان کا یہ عمل شرعاً جائز نہیں ، بلکہ ان کو چاہیے کہ مرحوم شوہر کا ترکہ تمام ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم کرکے اس فریضہ سے سبکدوشی کی فکر کرے ۔
تاہم اگر تمام ورثاء فی الحال ترکہ تقسیم نہ کر نے پر راضی ہو جائیں تو ورثاء کی باہمی رضامندی سے ترکہ کی تقسیم مؤخر کرنے کی بھی گنجائش ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار :(و قسم) المال المشترك (بطلب أحدهم إن انتفع كل )بحصته (بعد القسمة و بطلب ذي الكثير إن لم ينتفع الآخر لقلة حصته) و في الخانية : يقسم بطلب كل وعليه الفتوى ، لكن المتون على الأول فعليها العول (و إن تضرر الكل لم يقسم إلا برضاهم) لئلا يعود على موضوعه بالنقض (کتاب القسمة ج 6 ص260 ط: سعید)۔
وفى الهندية : وأما بيان الوقت الذى يجرى فيه الارث فنقول هذا فصل اختلف المشايخ فيه قال مشايخ العراق الارث يثبت فى آخر جزء من جزاء حيات المورث وقال مشايخ بلغ الارث يثبت بعد موت المورث (كتاب الفرائض ج 8 ص 488 ط : ماجد یہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69938کی تصدیق کریں
0     583
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • وارث کے حق میں وصیت اور استفتاء برائے تقسیم ترکہ

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات