احکام وصیت

وارث کے حق میں وصیت اور استفتاء برائے تقسیم ترکہ

فتوی نمبر :
85202
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وصیت

وارث کے حق میں وصیت اور استفتاء برائے تقسیم ترکہ

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درجِ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کی ملکیت میں دو طرح کی جائیداد تھی، ایک انگلینڈ میں ، اور دوسری یہاں پاکستان میں واقع ہے ، والد صاحب نے اپنی حیات میں سن ۲۰۱۱ء کو انگلینڈ کی جائیداد کے بارے میں، پہلی وصیت یہ کی کہ میرے مرنے کے بعد مذکور جائیداد میری اولاد کے مابین شریعت کے مطابق تقسیم کی جائے ، جبکہ بہن کے کہنے پر ، ہمارے علم میں لائے بغیر سن ۲۰۱۴ کو دوسری وصیت کی، جس میں مذکور جائیداد ہم بھائی، بہنوں میں برابری کی بنا پر تقسیم کرنے کا ذکر ہے۔
میرے والد صاحب سن ۲۰۱۵ء میں انتقال کر چکے ہیں ، جن کے ورثاء میں مرحوم کے انتقال کے وقت بیوہ، تین بیٹے ( تفضل حسین، قبل حسین، شہباز حسین) اور دو بیٹیاں رخشنده دین، طیبہ ارجمند) موجود تھیں ، اور اب سن ۲۰۱۸ کو والدہ بھی وفات پا چکی ہے، تو سوال یہ ہے کہ والد کی دونوں وصیتوں میں سے کون سی وصیت شرعا معتبر ہوگی؟ بقیہ جائیداد میں ہمارے بہن، بھائیوں کا شرعاً کیا حصہ بنتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کے والد مرحوم کی مذکور وصیت کہ" انگلینڈ والی جائیداد بیٹوں اور بیٹیوں میں برابر تقسیم ہو "وارث کے حق میں ہونے کی وجہ سے شرعاً معتبر نہیں، الا یہ کہ سائل اور اس کے دیگر بھائی اس وصیت کو نافذ کرنا چاہیں، تو اس کا انہیں اختیار ہے، لہذا سائل اور دیگر ور ثاء مرحوم کے ترکہ میں حسبِ حصصِ شرعیہ حقدار ہونگے ، جس کا طریقہ درجِ ذیل ہے۔
چنانچہ واضح ہو کہ سائل کے والدین مرحومین کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق ان کے موجود ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومین نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا چاندی، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھر یلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں حقوق متقدمہ علی المیراث ( کفن دفن کے متوسط مصارف ، واجب الادا، قرضوں کی ادائیگی اور جائز وصیت پر ایک تہائی کی حد تک عمل کرنے کے بعد)، جو کچھ بچ جائے اس کے کل آٹھ (8) حصے بنائے جائیں، جن میں سے ہر بیٹے کو دو 2 حصے ، اور ہر ایک بیٹی کو ایک (1) حصہ دیا جائیگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي البحر الرائق: إن الوصية للوارث لا تجوز إلا بإجازة الورثة اھ (8/ 460)۔
و في اللباب في شرح الكتاب: (إلا أن يجيزها الورثة) بعد موته وهم كبار؛ لأن الامتناع كان لحقهم، فتجوز بإجازتهم، وإن أجاز بعضهم دون بعض جاز على المجيز بقدر حصته اھ (ص: 414)۔
و في اللباب في شرح الكتاب: ويجوز للموصي الرجوع عن الوصية، فإذا صرح بالرجوع، أو فعل ما يدل على الرجوع كان رجوعاً (إلی قوله) (ويجوز للموصي الرجوع عن الوصية) ، لأنها تبرع لم يتم، فجاز الرجوع فيه كالهبة اھ (4/ 178)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85202کی تصدیق کریں
0     492
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • وارث کے حق میں وصیت اور استفتاء برائے تقسیم ترکہ

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات