احکام وصیت

بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

فتوی نمبر :
84998
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وصیت

بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک مکان ہے ، جس کے کاغذات میں نے اپنے اکلوتے بیٹے کے نام کئے ہیں، لیکن باضابطہ اس پر اسے قبضہ نہیں دیا، اس مکان میں تاحال میں خود اور اپنے اہل، عیال کے ساتھ رہ رہا ہوں، لیکن اب میرا بیٹا شادی کے بعد اپنی بیوی کی باتوں میں آکر مجھے اور میری اہلیہ پر تشدد کرتا ہے ، اور ہمیں اس مکان سے نکالنا چاہتا ہے ، کیا اس طرح وہ اس مکان کا مالک بن گیا ہے ، اور اس کا یہ عمل اپنے والدین کے ساتھ درست ہے ؟
۲:اس مکان کے متعلق میں نے اپنے چار بیٹیوں کے نام ایک وصیت نامہ بھی لکھوایا ہے ، اس کی کیا حیثیت ہو گی میرے انتقال کے بعد ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1 : سائل کا بیان اگر درست و حقیقت پر مبنی ہو ، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو ، اس طور پر کہ سائل نے مذکور مکان فقط بیٹے کے نام کیا ہو ، اور اس پر اسے مکمل تصرف و قبضہ نہ دیا ہو، نیز تا حال سائل اپنے اہل و عیال سمیت مذکور مکان میں رہائش پذیر ہو ، تو صرف کاغذات میں نام کرنے سے شرعا یہ ہبہ مکمل نہیں ہوا ، لہٰذا مذ کور مکان بدستور سائل ہی کی ملکیت ہے، جبکہ مذکور بیٹے کا اپنے والدین سے اس طرح کا رویہ اختیارکرنا انتہائی نامناسب اور غلط ہے، جس کی وجہ سے وہ گناہ گار بھی ہو رہا ہے، مذکور بیٹے پر لازم ہے کہ اپنے مذکور رویہ سے باز آکر اپنے والدین سے دست بستہ معافی مانگے ، اور آئندہ کے لئے والدین کی فرمانبرداری کرتے ہوئے، دنیاد آخرت کے مؤاخذہ سے بچنے کی فکر کرے۔
2:وارث کے حق میں چونکہ وصیت معتبر نہیں ہوتی ، اس لئے جو وصیت سائل نے بیٹیوں کے حق میں کی ہے ، وہ سائل کے انتقال کر جانے کی صورت میں ورثاء کے حق میں ہونے کی وجہ سے درست نہ ہوگی ، بلکہ تمام جائیداد ان کے درمیان حسب حصص شرعی تقسیم ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي أحكام القرآن للجصاص: قال الله تعالى وقضى ربك ألا تعبدوا إلا إياه وبالوالدين إحسانا وقضى ربك معناه أمر ربك وأمر بالوالدين إحسانا وقيل معناه وأوصى بالوالدين إحسانا والمعنى واحد لأن الوصية أمر وقد أوصى الله تعالى ببر الوالدين والإحسان إليهما في غير موضع من كتابه ( الى قوله) قوله تعالى ولا تنهرهما معناه لا تزجر هما على وجه الاستخفاف بهما والإغلاظ لهما اھ (5/ 19)۔
كما في الدر المختار : و) شرائط صحتها (في الموهوب أن يكون مقبوضا غير مشاع مميزا غير مشغول) كما سيتضح. ( الى قوله) (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها، (5/ 690)
ففي البحر الرائق: إن الوصية للوارث لا تجوز إلا بإجازة الورثة اھ (8/ 460)۔
و في اللباب في شرح الكتاب: (إلا أن يجيزها الورثة) بعد موته وهم كبار؛ لأن الامتناع كان لحقهم، فتجوز بإجازتهم، وإن أجاز بعضهم دون بعض جاز على المجيز بقدر حصته اھ (ص: 414) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84998کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • وارث کے حق میں وصیت اور استفتاء برائے تقسیم ترکہ

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات